پچھلے دنوں ڈی جی رینجرز سند ھ افتخار حسین چودھری نے 2
جولائی 2021ء کو دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا دورہ
کیا۔ فیضانِ مدینہ پہنچنے پر ہیڈ آف
دعوت اسلامی کراچی ریجن حاجی امین عطاری اور رکن شوریٰ حاجی اطہر عطاری سمیت دیگر ذمہ
داران نے ڈی جی رینجرز سند ھ کو خوش آمدید کہا۔
ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے انہیں دعوتِ
اسلامی کے اسلامک ریسرچ سینٹر ”المدینۃ
العلمیہ“، مدنی چینل اور دیگر ڈیپارٹمنٹس کاوزٹ کروایا۔دورانِ وزٹ دعوتِ اسلامی کی
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے ہیڈ مولانا حاجی محمد
عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے بھی افتخار حسین چودھری سے ملاقات
کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی، اصلاحی
اور فلاحی خدمات سے آگاہ کیا۔ نگرانِ شوریٰ نے ڈی جی رینجرز سند ھ کو کتابوں کا
تحفہ پیش کیا جبکہ ڈی جی رینجرز نے خدمات دعوتِ اسلامی کے اعتراف
میں نگرانِ شوریٰ کو شیلڈ پیش کی۔