دعوتِ اسلامی
دینِ متین کی خدمت انجام دینے کے
ساتھ ساتھ فلاحی کاموں میں بھی اپنامثالی
کردار اداکررہی ہے۔ شجر کاری مہم، بلڈ ڈونیشن مہم اور تھیلیسیمیا فری پاکستان مہم کے بعد اب دعوتِ اسلامی نے ایک اور
احسن قدم اٹھایاہے اور وہ یہ کہ دعوتِ اسلامی نے کراچی میں پہلا یتیم خانہ بنانے کا اعلان کردیا ہے۔ یتیم خانے
کا نام امیرِاہلِ سنت علامہ الیاس عطار
قادری دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ”مدنی
ہوم“ رکھا ہے۔
اس حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دعوتِ اسلامی مولاناحاجی عبدالحبیب عطاری کا کہنا
تھا کہ پچھلے دنوں ہونے والے مرکزی مجلس
شوریٰ کے مدنی مشورے میں یہ فیصلہ
کیا گیا ہے کہ اب دعوتِ اسلامی یتیم خانے بھی بنائے گی۔یتیم
خانے کی پہلی برانچ کراچی میں قائم کی
جائے گی۔ کراچی کے بعد ملک بھر میں اور پھر بیرونِ ممالک میں بھی یتیم خانے بنائے جائیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا
کہ ”مدنی ہوم“ میں یتیم بچوں کو قرآنِ پاک کی تعلیم دی جائے گی اور دیگر کورسز بھی کروائے جائیں گے،
جو بچے قرآنِ پاک حفظ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں گے انہیں حفظ بھی کروایا جائے گا جبکہ باصلاحیت بچوں کو عالم اور مفتی کورس بھی
کروائے جائیں گے۔ بچوں کو دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم بھی دی جائے جبکہ
کھانے کے علاوہ کپڑے، ادویات اور ضروریاتِ زندگی کی دیگر اشیاء بھی فراہم کی جائیں گی۔
ترجمان دعوتِ اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ یتیم
خانے میں وہ بچے جن کے والدین یا دونوں
میں سے کسی ایک کا انتقال ہوچکا ہو یا وہ بچے جن کے ماں باپ میں طلاق ہوچکی ہو
اوردونوں میں سے کوئی بھی بچے اپنے پاس نہ
رکھ رہےہوں تو ایسے بچوں کو یتیم خانے میں
رجسٹرڈکیا جائے گا اور ان کی کفالت کا مکمل اہتمام کیا جائے گا جبکہ مستقبل میں
لاوارث بچوں کی مکمل دیکھ بھال کے لئے بھی
ایک مربوط نظام وضع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دعوتِ اسلامی کا یہ سب کچھ کرنے کا مقصد یتیم بچوں کا سہارا بن کر انہیں تعلیم
و تربیت اور دیگر بنیادی ضروریات کے یکساں مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ وہ با اعتماد
اور صحت مند شہری کے طور پرملک و ملت کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکیں۔
مدنی مذاکرے میں یتیم خانے قائم کرنے کے اعلان پر امیرِ اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عاشقانِ رسول سے یہ گزارش کی
ہے کہ وہ دعوتِ اسلامی کے فلاحی شعبے FGRF کا اس موقع پر بھرپور ساتھ دیں اور یتیم خانے کے
قیام میں اپنی رقم کے ذریعے دعوتِ اسلامی
کی معاونت کریں۔ امیرِ اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے یتیم خانے
کے قیام میں معاونت کرنے والوں کے لئے
دعائیں بھی فرمائی ہیں۔
اس وقت دعوتِ اسلامی کو یتیم خانے کے قیام
کےسلسلے میں فی الفور بنی بنائی جگہ کی
ضرورت ہے تاکہ یہ سلسلہ جلد شروع کیا جاسکے۔جنہیں رب تعالیٰ نے نوازا ہے ان
عاشقانِ رسول سے گزارش ہے کہ دعوتِ اسلامی
کا ساتھ دیں اور ثوابِ دارین کے حقدار
قرار پائیں۔
آن لائن ڈونیشن
کے لئے نیچے Donate Now پر
ابھی کلک کیجئے