عاشقان رسول کو شرعی و فقہی معلومات فراہم کرنے اور ان کے علمِ دین سے آراستہ کرنے کے لئے دار الافتاء اہلِ سنت کے مفتیانِ کرام اور علمائے کرام وقتاً فوقتاً Facebook پر Live آکر رہنمائی کرتے رہتے ہیں۔

اسی سلسلے میں آج شام 6 بجےدارالافتاء اہل سنت کے مفتی کفیل عطاری مدنی، مدنی چینل کے آفیشل Facebook پیج پر لائیو سلسلہ فرمائیں گے ۔ اس سلسلے میں عاشقان رسول بذریعہ کمنٹ سوال کرکے اپنے شرعی مسائل کا حل جان سکیں گے۔

سلسلے میں شرکت کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:

https://www.facebook.com/MadaniChannelOfficial


دارالافتاء اہل سنت دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 19مارچ 2021ء بروزجمعہ بعد نمازعشاء دھوراجی کالونی کراچی میں ”زکٰوۃ سیمینار“ کاانعقاد کیا گیا ۔

سیمینار میں دارالافتاء اہل سنت کے مفتی شفیق عطاری مدنی نے زکٰوۃ کے شرعی و فقہی مسائل پر خصوصی گفتگو کی اور زکٰوۃ کے متعلق دیگر مسائل (زکوۃ کی شرائط کیا ہیں اور ان کی تفصیل! ، وہ کون کون سے مال ہیں جن پر زکٰوۃ نکالی جائے گی؟ ، مستحق زکٰوۃ کون کون ہیں؟ ، زکٰوۃ کی ادائیگی کے اہم مسائل ، نصاب اور حاجت اصلیہ کسے کہتے ہیں؟ ، زکوۃ کن 6چیزوں پر فرض ہے؟ ، کون کون سے رشتہ دار ہیں جن کو زکوٰۃ دیناجائز ہے؟ و دیگر مسائل)بیان فرمائے۔

زکٰوۃ سیمینار میں مقامی شخصیات، تاجران اور کاروباری حضرات سمیت مقامی عاشقان رسول شریک ہوئے۔

اس موقع پر ترجمانِ دعوت اسلامی مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری بھی موجود تھے۔


عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 17مارچ 20201ء کو فاروق آباد کالونی روڈ میں رکنِ زون لاہور عمیر رضا عطاری کی والدہ مرحومہ کےلئے  ایصالِ ثواب اجتماع ہواجس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔

نگران زون حاجی عبد الرشید عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے فکرِ آخرت، دنیا سے بے رغبتی، ایمانداری، نیکی اور پرہیز گاری کے حوالے سے مدنی پھول پیش کئے۔ (رپورٹ: غلام جیلانی عطاری، شعبہ مدنی قافلہ فاروق آباد کابینہ)


شعبہ روحانی علاج دعوت اسلامی کے زیر اہتمام اورنگی ٹاؤن نمبر 1 علیگڑھ مارکیٹ کی جامع مسجد بلال میں دعائے صحت اجتماع ہوا جس میں مختلف شعبے سے وابستہ افراد اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔ دوران اجتماع صلوۃ التوبہ کے نوافل بھی اداکئے گئےجبکہ صلوٰۃ و سلام اور دعا کا بھی سلسلہ ہوا۔

اس موقع پر شعبہ روحانی علاج کے تحت اوراد عطاریہ کے اسٹال بھی لگائے گئے جہاں میں اسلامی بھائیوں کوتعویذات عطاریہ مفت دیئے گئے اور استخارہ بھی کیا گیا۔


دارالافتاء اہل سنت دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 17 مارچ 2021ء بروز بدھ بعد نمازعشاء فرحین لان، نزد مقیم C.N.Gپمپ، سیکٹر 7-B، سرجانی ٹاؤن کراچی میں ”زکٰوۃ سیمینار“ کاانعقاد کیا گیا ۔

سیمینار میں دارالافتاء اہل سنت کے مفتی جمیل عطاری نے زکٰوۃ کے شرعی و فقہی مسائل پر خصوصی گفتگو کی اور زکٰوۃ کے متعلق دیگر مسائل (زکوۃ کی شرائط کیا ہیں اور ان کی تفصیل! ، وہ کون کون سے مال ہیں جن پر زکٰوۃ نکالی جائے گی؟ ، مستحق زکٰوۃ کون کون ہیں؟ ، زکٰوۃ کی ادائیگی کے اہم مسائل ، نصاب اور حاجت اصلیہ کسے کہتے ہیں؟ ، زکوۃ کن 6چیزوں پر فرض ہے؟ ، کون کون سے رشتہ دار ہیں جن کو زکوٰۃ دیناجائز ہے؟ و دیگر مسائل)بیان فرمائے۔

زکٰوۃ سیمینار میں مقامی شخصیات، تاجران اور کاروباری حضرات سمیت مقامی عاشقان رسول شریک تھے۔ 


دارالافتاء اہل سنت دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 17 مارچ 2021ء بروز بدھ بعد نمازعشاء گولڈلائن سفائر، نزد فیضان صدیق اکبر مسجد، آغا خان جیم خانہ، گارڈن ایسٹ کراچی میں ”زکٰوۃ سیمینار“انعقاد کیا گیا  ہے۔

سیمینار میں استاذ الحدیث مفتی محمد حسان عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے زکٰوۃ کے شرعی و فقہی مسائل پر خصوصی گفتگو کی اور زکٰوۃ کے متعلق دیگر مسائل (زکوۃ کی شرائط کیا ہیں اور ان کی تفصیل! ، وہ کون کون سے مال ہیں جن پر زکٰوۃ نکالی جائے گی؟ ، مستحق زکٰوۃ کون کون ہیں؟ ، زکٰوۃ کی ادائیگی کے اہم مسائل ، نصاب اور حاجت اصلیہ کسے کہتے ہیں؟ ، زکوۃ کن 6چیزوں پر فرض ہے؟ ، کون کون سے رشتہ دار ہیں جن کو زکوٰۃ دیناجائز ہے؟ و دیگر مسائل)بیان فرمائے ۔

زکٰوۃ سیمینار میں مقامی شخصیات، تاجران اور کاروباری حضرات سمیت مقامی عاشقان رسول شریک تھے۔


شعبہ F.G.R.Fدعوت اسلامی کے زیر اہتمام 14 مارچ 2021ء کو فیریر ہال صدر کراچی میں ”گرین پاکستان مہم“ کے سلسلے میں اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تاجران اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے خصوصی بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کے اس مہم میں بڑھ چڑھ کر ساتھ دینے اور زیادہ زیادہ تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔


دنیا بھر میں تعلیمِ قرآن و سنت کو عام کرنے والی عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی نہ صرف دین متین کی خدمت میں مصروف عمل ہے بلکہ غیر مسلموں میں بھی دین اسلام کا پیغام پہنچا رہی ہےاور یہی وجہ ہےکہ اب تک  لاتعداد غیر مسلم دائرہ اسلام میں داخل ہو کر سنتوں کی بہاریں لوٹ رہے ہیں۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ سندھ کے شہر حیدر آباد سے تقریباً 22 کلو میٹر ایک گاؤں ہے جہاں دعوت اسلامی کے دینی کاموں سے متاثر ہوکر اور مبلغ دعوت اسلامی کی انفرادی کوششوں کی برکت سے ایک غیر مسلم خاندان نے کلمہ پڑھااور دائرہ اسلام میں داخل ہوگئےجس میں چار خواتین اور پانچ مرد شامل تھے۔ مبلغ دعوت اسلامی نے ان افراد کو کلمہ پڑھایا۔


دعوت اسلامی کے تحت 14 مارچ 2021ء کو الٰہ آباد کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکین کابینہ، ڈویژن نگران اور علاقائی نگران نے شرکت کی۔

نگران زون نعیم عطاری نے علاقے میں دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے گفتگو کی اور کارکردگی کا جائزہ لیا۔


کراچی(اسٹاف رپورٹر) دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ہر جمعرات کو بعد نمازِ عشاء ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اسی سلسلے میں آج دنیا بھر میں ہفتہ وار اجتماعات منعقد کئے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں جانشینِ عطار حضرت مولاناحاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔ اجتماع کا آغاز 8 بجکر 45 منٹ پر تلاوتِ قرآن مجید اور نعتِ رسولِ مقبول سے ہوگا ۔ یہ اجتماع مدنی چینل پر براہِ راست نشر کیا جائے گا۔

عاشقان رسول بھی اپنے اپنے شہروں میں ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں ضرور شرکت کریں۔


آقا صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی دُکھیاری امت کی غمخواری کے لئے آج رات 9:30 بجے مدنی چینل کے Official Facebook پیج پر ”روحانی علاج واستخارے“ کا سلسلہ ہوگا۔اس سلسلے میں مولانا جنید عطاری مدنی پریشان حال اسلامی بھائیوں کو روحانی علاج کے طور پر وظیفہ بتائیں گے اور مختلف مسائل پر استخارہ بھی کریں گے۔

سلسلے کو joinکرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:

https://www.facebook.com/MadaniChannelOfficial


9 مارچ 2021ء بروز منگل دھوررا جی ایسوسی ایشن بلڈنگ کراچی میں پروفیشنلز کی ایک مقامی فورم کے تحت بلاک چین اور کرپٹو کرنسی کے موضوع پر سیمینار کا اہتمام کیا جس میں ماہرِ امورِ تجارت مفتی علی اصغر عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے خصوصی شرکت کی اور شرکا کے درمیان اہم خطاب فرمایا۔

مفتی علی اصغر عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے بلاک چین کی شرعی حدود بیان کرتے ہوئے بزنس مین حضرات کو یہ ذہن دیا کہ اپنے کاروبار میں شریعت کے اصولوں کو ملحوظِ خاطر رکھا جائے اور ہر کام شریعت کے دائرۂ کار میں رہتے ہوئے سر انجام دیا جائے۔

سیمینار میں کئی بزنس مین حضرات اور شخصیات نے شرکت کی۔