(ویب ڈیسک، شب و روز دعوتِ اسلامی)  تفصیلات کے مطابق دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 28 سے 30 جون 2021ء تک ”مرکزی مجلسِ شوریٰ ،دعوتِ اسلامی“ کا تین روزہ مدنی مشورہ ہوا۔ مدنی مشورے میں بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اور جانشینِ عطار الحاج عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی  نے بھی اراکینِ شوریٰ کو مدنی پھول عطا فرمائے۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے مدنی مشورےمیں ہونے والی گفتگو کے متعلق نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے مشورے کے تینوں دن ڈسکس ہونے والے امور کے بارے میں عاشقانِ رسول کو آگاہی فراہم کی ہے۔

انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ شوریٰ کے مدنی مشورے میں یہ بات کی گئی کہ جہاں جہاں کرونا Covid-19کے تعلق سے صورتِ حال بہتر ہو تی جار ہی ہے وہاں S.O.P’s کو سامنے رکھ کر دعوتِ اسلامی کے 12دینی کاموں کو بہتر سے بہتر انداز میں کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔

٭نیو سوسائٹیز کو بھی ڈسکس کیا گیا کہ شہر کے اطراف میں آبادی بڑھتی جارہی ہے اور نئی سوسائٹیاں تیزی کے ساتھ بنتی جارہی ہیں، ان نئے علاقوں میں مساجد، جامعات المدینہ ، مدارسُ المدینہ، دارالمدینہ اور فیضان آن لائن اکیڈمی کی برانچز کھولنے کے متعلق بات چیت ہوئی۔

٭ دعوت اسلامی آنے والے دنوں میں علاج معالجےکے لئے مدنی ہیلتھ کیئر سینٹرز کے نام سے مختلف علاقوں میں کلینک اور یتیم و نادار بچوں کے لئے مدنی ہوم (یتیم خانے) بنانے جارہی ہے جبکہ مردوں اور عورتوں کو مختلف ہُنر سکھانے کے لئے پروفیشنل ٹریننگ سینٹرز بھی قائم کئے جارہے ہیں۔ اس سسٹم کو کس طرح آپریٹ کیاجائے اس کو بھی شوریٰ کے مشورے میں ڈسکس کیا گیا ۔

٭ آقا کریم ﷺ کی دُکھیاری امت کی غمخواری کے لئے قائم دعوتِ اسلامی کے فلاحی ڈیپارٹمنٹFGRF کے اس وقت جاری کاموں اور آئندہ کے پلانز سے متعلق بھی گفتگو ہوئی جس میں یہ طے کیا گیا کہ یکم اگست 2021ء کو دعوتِ اسلامی کی جانب سے ملک بھر میں اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ Plantation Day منایا جائے گا۔ اس موقع پرہمارے ذمہ داران سمیت تمام عاشقانِ رسول مِل جُل کر شجرکار ی مہم میں حصہ لیں گے اور پودے لگائیں گے در خت بنائیں گے۔اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ

٭ کر اچی ،ملتان ، لاہوراور فیصل آباد میں ایسے جامعات المدینہ کا قیام کیا گیا ہے جہاں اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ایسے علما تیار کئے جائیں گے جو دینی علوم میں مہارت رکھنے کے ساتھ ساتھ دنیاوی علوم سے بھی ہم آہنگ ہوں گے۔ مدنی مشورے میں اس بارے میں بھی باہمی گفتگو کا سلسلہ ہوا۔

٭ دعوت اسلامی کے شعبوں کو مزید بہتر بنانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کیا جائے گا اور ماڈرن ٹولز کو استعمال میں لاتے ہوئے نئے نئے سافٹ ویئر بنائے جائیں تاکہ کارکردگی کے نظام کو مزید مضبوط کیا جاسکے۔ اس کے لئے شعبہ آئی ٹی کے متعلق ڈسکس کی گئی۔

٭”مدرسۃ المدینہ اسلامی بھائی“ دعوت اسلامی کااہم ترین دینی کام ہے۔ اس کے نظام کو مزید بہتر کرنے اور اس کے پڑھانے والوں کی مزید بہتر تربیت کرنے کے تعلق سے بھی شوریٰ کے مشور ےمیں ڈسکشن ہوئی۔

٭ Quality Enhancement Projectکو بھی دعوت اسلامی کے ذمہ دار ا ن لے کرچل رہے ہیں۔ اس میں یہ ہوتا ہے کہ ذمہ داران اور ان کے مختلف شعبوں کے کام کے طریقے کو بہتر سے بہتر کرنے کے لئےباقاعدہ ایک پروفیشنل سسٹم ایکٹیو کیا گیا ہے جس میں مختلف روک شاپس منعقد کی جاتی ہیں۔ اس کو بھی شوریٰ کے مشورے میں ڈسکس کیا گیا۔

٭اس سال رجب، شعبان اور رمضان میں ہمار ے عاشقانِ رسول نے جو ڈونیشن جمع کیا اس چندے کا بھی جائزہ لیا گیااور پچھلے مہینوں میں دعوت اسلامی کے ذمہ داران نے اپنے اپنے شعبوں کا جو بجٹ پیش کیا تھا اس بجٹ پر کس حد تک عمل ہوا اور بجٹ کے مطابق ہم آگے کیسے بڑھیں؟ اس کی جائزہ لینے کی بھی کوشش کی گئی ۔

٭ شور یٰ کے مشورے کی ایک خصوصیت یہ بھی ہوتی ہے کہ ہمارے پچھلے مشورےمیں جس کو جو کام سپرد کئے گئے ہوتے ہیں ان کا جائزہ لیا جاتا ہےکہ جن جن کے ذمہ جو کام تھے وہ کس حد تک ہوئے ؟ان پر کس حد تک عمل ہوا ؟

٭ہر سال کی طرح اس سال بھی جامعات المدینہ اور مدارسُ المدینہ کے جملہ اخرجا ت کے لئے ٹیلی تھون کی ترکیب کی جائے گی۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ 7نومبر 2021ء کو ٹیلی تھون یعنی مدنی عطیات مہم کا سلسلہ کیا جائے گا۔

٭دعوتِ اسلامی کی ریڑ ھ کی ہڈی مدنی قافلہ ہے۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ نومبر 2021ءکے آخر میں ریجن سطح پر مدنی قافلہ اجتماعات کئے جائیں گے اور اس میں تین دن، 12دن ،ایک ماہ اور بارہ بارہ ماہ کے مدنی قافلوں کی تیاری کا سلسلہ رہے گا ۔

٭ دعوت اسلامی جو مساجد بنارہی ہے اس کے لئے امام پروڈکشن بہت ضروری ہے۔ اس کے لئے امامت کورس کروایا جاتا ہے۔ شوریٰ کے مشورے میں اس بارے میں بھی ڈسکس کی گئی۔

٭قربانی کی کھالیں جمع کرنے ،پہلے سے زیادہ اور اچھے انداز سے جمع کرنے اوراجتماعی قربانی کو شریعت کے مطابق بہتر سے بہتر کرنے کے موضوع کو بھی شوریٰ کے مشورے میں لیا گیا ۔

٭ اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کے تعلق سے بھی شوریٰ کے مشورے میں بات چیت کی گئی۔ وقف اشیا ءکی حفاظت اور اس کے استعمال کی احتیاطیں اور گھریلو صدقہ بکس بھی مشورے کا حصہ رہے ۔

٭ دعوت اسلامی کا آڈٹ نظام جو مالیات کے تحت چلتا ہے اسے بہتر سے بہتر کرنے اور اسے بہت زیادہ کارگر بنانے پر بھی شوریٰ کے مشورے میں ڈسکس کی گئی ، اس پر باقاعدہ شعبہ مالیات کی جانب سے ایک پریزنٹیشن دی گئی۔

٭ ذوالحجۃ الحر ام 1442ھ اور محرم الحرام1443ھ میں امیراہلسنت کے جانشین صاحبزادہ حاجی عبید رضاعطاری مدنی مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی کا مختلف شہروں میں شیڈول ہوگا۔بیانات اور مشوروں میں شرکت اور ملاقات سلسلہ ہوگا۔ مشورے میں اس پر بھی بات چیت کی گئی ہے۔ شیڈول جلدپیش کردیا جائے گا۔

ویڈیو کےآخر میں نگرانِ شوریٰ نے عاشقانِ رسول سے کہا کہ میری تمام عاشقانِ رسول سے عرض ہے کہ دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں ضرور شامل ہوں، آپ کے یہاں ہفتہ وار اجتماع ،ہفتہ وار مدنی مذاکرہ، ماہانہ مدنی قافلہ، نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنا، اس کا جائزہ لینا اسی طرح آپ کے علاقے کے مدرسۃ المدینہ میں شر کت کی سعادت حاصل کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ اس وقت کھالیں جمع کرنے کا وقت آنے والا ہے ، میری تمام عاشقانِ رسول سے عرض ہے کہ اپنی بھرپور کوشش کریں ،کھالیں زیادہ سے زیادہ تعداد میں جمع ہوں اور اس کا جو تنظیمی طریقہ کار ہے اسی کے مطابق عمل کر یں۔ اسلامی بہنیں اپنے اپنے تنظیمی اور شرعی طریقہ کار جو بیان کئے گئے اس کے مطابق قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے تعلق سے اپنے رابطے جاری رکھیں۔ دعوت اسلامی کے تحت ہونے والی اجتماعی قربانی میں بھی اپنا حصہ ضرور ملائیں۔ اللہ نے چاہا تو شریعت اور دین کے مطابق اور اچھے انداز سے اجتماعی قربانی کا سلسلہ رہے گا۔

نگرانِ شوریٰ کی ویڈیو دیکھنے کے لئے نیچے دئیے گئے لنک پر کلک کیجئے:

Click Here