22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دار الافتاء اہل سنت کے ہیڈ آفس میں مجلس تحقیقات شرعیہ(دعوت اسلامی)
کا دو روزہ اجلاس اختتام پذیر
کئی اہم مسائل زیرِ غور آئے
تفصیلات کے مطابق 14 جولائی سے شروع ہونے والا مجلس تحقیقاتِ شرعیہ(دعوت
اسلامی) کا دو روزہ اجلاس اختتام پذیر
ہوگیا۔
دعوتِ اسلامی
کے شب و روز کو ملنے والی رپورٹ کے مطابق اس اجلاس میں دو اہم موضوعات (1)اعانت علی
الاِثم کے تعلق سے عصر حاضر کے بعض اہم مسائل اور (2) آن لائن خریداری کے تعلق سے بعض
اہم مسائل پر بحث گفتگو کی گئی۔
اجلاس میں کراچی، لاہور، راولپنڈی ، ملتان اور حیدرآباد سے دار الافتاء
اہل سنت کے وہ علما و مفتیان کرام تشریف لائے جو تحقیقاتِ شرعیہ کے رکن ہیں۔