چک مبارک
بھیرہ شریف میں جامع مسجد فیضانِ عثمان ِ غنی اور مدرسۃ المدینہ کا افتتاح
19 جون 2021ء بروز ہفتہ بھیرہ شریف کے اطراف
میں واقع ایک گاؤں چک مبارک انور بیگ کالونی میں جامع مسجد فیضانِ عثمان ِ
غنی اور مدرسۃ المدینہ کا افتتاح کردیا گیا۔
اس موقع پر افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں نگرانِ کابینہ قاری محمد نوید
عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا
کو مسجد آباد کرنے اور نمازوں کی پابندی کرنے کا ذہن دیا۔ تقریب میں علمائے کرام، قریبی مساجد
کے امام صاحبان اور شخصیات سمیت مقامی
عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
چک مبارک کی ڈویژن کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے دعوتِ اسلامی کے شب وروز کو بتایا کہ اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ جامع
مسجد فیضانِ عثمان ِ غنی میں باقاعدہ نمازوں اور مدرسۃ المدینہ میں بچوں کو قراٰنِ پاک کی تعلیم دینے کاآغاز ہوچکا ہے تاہم مزید تعمیراتی اور ترقیاتی
کاموں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے، جو عاشقانِ رسول تعمیراتی کاموں میں
حصہ ملانا چاہیں وہ ان نمبرز پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
0300-6065137
0343-0909765