دعوتِ اسلامی کے وفد کی گورنر سندھ ہاؤس میں صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )دعوتِ اسلامی کی مجلس
رابطہ کے ذمہ دار محمد یوسف سلیم عطاری اور FGRF کے
اسلامی بھائیوں نے پرصدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے گورنر سندھ ہاؤس میں ملاقات کی۔ وفد نے دعوتِ اسلامی کے فلاحی ڈیپارٹمنٹ FGRF کے
تحت ہونے والے رفاعی کاموں سے صدرِ پاکستان
کو آگاہ کیا ۔
اس موقع پر محمد یوسف سلیم عطاری نے کہا کہ گرین
پاکستان کے تحت لاکھوں پودے لگائے جا چکے ہیں جن کی حفاظت کا مکمل بندوبست بھی کیا گیا ہے ۔اسپیشل پرسنز کے لئے ریہیبلیٹیشن سینٹرز
قائم کئے گئے ہیں جن میں خصوصی آلات کی مدد سے تربیت یافتہ اسٹاف کے تحت ان کا علاج کیا جا رہا
ہے جبکہ اب تک 44ہزار سے زائد بلڈ بیگ دعوت اسلامی ڈونیٹ کر چکی ہے ۔
صدر پاکستان نے دعوت اسلامی کے ویلفیئر کے کاموں پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ وفد نے گرین
پاکستان ویژن سے متعلق اپنی سرگرمیوں میں حکومت سے تعاون کی درخواست کی۔صدر
پاکستان نے کہا کہ مساجد معاشرتی خدمات کو عوام تک پہنچانے کے لئے بہترین ذریعہ ہیں۔صدرمملکت
نے وفد کےممبران پر زور دیاکہ وہ اپنےمعاشرتی کام کےساتھ ساتھ عوام کو بیماریوں سے
بچاؤ کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کریں اورحکومتی پروگراموں جیسےکامیاب جوان، اخوت
اور اسکل ڈویلپمنٹ وغیرہ سےفائدہ اٹھائیں تاکہ وہ فلاحی کاموں میں مزیدمہارت حاصل
کریں اوراپنے کاز کو آگے بڑھاسکیں۔صدر مملکت نے دعوت اسلامی کے ذریعے ملک بھر میں
جاری تعلیمی، معاشرتی اور شجرکاری کی سرگرمیوں کو بھی خوب سراہا۔