20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
کسی
بھی ادارے کا اپنےاسٹاف کی تربیت کا اہتمام کرنا ،میٹنگز ارینج کرنا اس ادارےکی
ترقی میں نمایاں کردار ادا کرتا ہے ۔شعبہ دارالمدینہ کی جانب سے وقتاًفوقتاً اسٹاف
کی تربیت اور دارالمدینہ کےتعلیمی و انتظامی نظام کو مزیدبہترکرنے کے لئے مختلف
اقدامات کرنے کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ اسی سلسلے میں 16جون 2021 کو دارالمدینہ ہیڈآفس
کراچی میں مدنی مشورہ ہواجس میں دارالمدینہ کے اسٹاف نے شرکت کی۔ دارالافتاء
اہلسنت کے مفتی کفیل عطاری مدنی اور رکن شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری نے اسٹاف کی
تربیت فرمائی۔
مدنی
مشورے میں کیمپس لیول پر والدین و سرپرستوں کو مزید آسانیاں فراہم کرنے کے حوالے
سے امور زیرِ غور آئےجبکہ 21 تا 24 جون ہونے والی Education
Conferenceکی
تیاریوں کا جائزہ بھی لیا گیا۔ (رپورٹ: محمد نبیل شیخ، میڈیا کوآرڈینیٹردارالمدینہ)