19فروری 2021ءبروز جمعہ شام 7:00 بجے  دارالافتاء اہل سنت کے مفتی کفیل عطاری مدنی صاحب مدنی چینل کے آفیشلFacebook پیج پرLive ہونگے جس میں عاشقان رسول اپنے سوالات کے ذریعے شرعی مسائل کا حل جان سکیں گے ۔

اس سلسلے میں شرکت کرنےکے لئے اس لنک پر کلک کیجئے:

https://www.facebook.com/MadaniChannelOfficial


آج 6 رجب المرجب 1442ھ کی شب ہفتہ وار اجتماع کے بعد آقائے چشت سلطان الہند خواجہ غریب نواز  معین الدین سید حسن چشتی اجمیری رحمۃ اللہ علیہ کے809 واں عرس کےموقع پر دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوگا۔

مدنی مذاکرے میں شیخ طریقت امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ مدنی پھول ارشاد فرمائیں گے۔

تمام عاشقان رسول سے اس مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔

واضح رہے کہ عرس خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کے سلسلے میں یکم رجب المرجب سے مدنی مذاکرہ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

نوٹ: یہ پروگرام مدنی چینل پر براہ راست نشر کیا جائیگا۔


ہر جمعرات کی طرح آج مورخہ 18 فروری 2021ء  دعوتِ اسلامی کی جانب سے دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے جائیں گے۔

دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں ہونے والے اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اسد عطاری مدنی سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

اجتماعِ پاک کا آغاز رات 8:30 بجے تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوگا، نعت و بیان کے ساتھ ساتھ اجتماعی ذکر و دعا کا سلسلہ بھی ہوگا۔

عاشقانِ رسول سے شرکت کی خصوصی التجا ہے۔

نوٹ: ہفتہ وار اجتماع براہِ راست مدنی چینل پر بھی نشر کیا جائے گا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبے جامعۃ المدینہ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  جامعۃ المدینہ فاروق آباد فیضانِ مدینہ میں مدنی حلقہ ہوا جس میں ناظم ، اساتذہ، طلباء ، بواب اور خادمین نے شرکت کی۔

اشرف مدنی ناظم جامعۃ المدینہ نےنفل روزوں کا ثواب اور رجب شریف کے فضائل کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ نیک بننے اور بنانے کے حوالے سے نکات بیان کئے۔ فیضانِ مدینہ میں سحری و افطاری کا اہتمام کیا گیا خوش نصیب طلباء ، اساتذہ اور خدام و بواب اسلامی بھائیوں نے سحری کی اور نفل روزہ رکھا۔ (رپورٹر:غلام جیلانی عطاری، رکن کابینہ مدنی قافلہ فاروق آباد)


دعوت اسلامی کی مجلس خدام المساجد و المدارس کے تحت 31 جنوری 2021ء سے فیصل آباد ریجن کے مختلف زون میں مساجد و مدارس کا سنگ بنیاد رکھنے اور افتتاح کرنے کا سلسلہ ہوا۔ ان مقامات کا باقاعدہ افتتاح مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد رفیع عطاری نے فرمایا جبکہ مقامی عاشقان رسول کو ان مقامات کی تعمیرات کو جلد مکمل کرنے اور اس کو آباد کرنےکا ذہن دیا۔

31 جنوری 2021ء سے 9فروری 2021ء تک افتتاح و سنگ بنیاد رکھے جانے والے مقامات کی تفصیلات ملاحظہ کریں:3 اور 4 فروری 2021ء کو میانوالی زون میں 11 مساجد اور8 مدارس، 6 فروری 2021ء تک اوکاڑہ زون میں 7 مساجد جبکہ 9فروری 2021ء تک فیصل آباد زون میں 9 مساجد کا افتتاح و سنگ بنیاد رکھاگیا۔ 


امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مدنی مذاکرے کے دوران مسجد ”فیضان عشق رسول“بنانی کی ترغیب دلائی تھی۔ اسی ترغیب پر عمل کرتے ہوئے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مختلف مقامات پر مساجد کا سنگ بنیاد رکھنے اور تعمیراتی کاموں کو مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ افتتاح کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

پچھلے دنوں ایساہی ایک کام نوابشاہ چک نمبر 24 میں ہوا جہاں مسجد ”فیضان عشق رسول“کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ مسجد کا سنگ بنیاد نگران ریجن برمنگھم یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے رکھا اور دعائیں کیں۔ اس موقع پر دعوت اسلامی کے ذمہ داران اور مقامی عاشقان رسول بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد رفیع عطاری 31 جنوری 2021ء سے فیصل آباد کے مختلف زون میں مساجد و مدارس کا سنگ بنیاد اور افتتاح فرمارہے ہیں۔

اسی سلسلے میں آج 17 فروری 2021ء کو رکن شوریٰ حاجی محمد رفیع عطاری پاکپتن زون کا دورہ کریں گے جہاں مساجد و مدارس کا افتتاح و سنگ بنیاد رکھنے کے ساتھ ساتھ پردے میں موجود اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار اجتماع اور تاجر اجتماع میں بیانات کرنا آپ کے شیڈول میں شامل ہے۔

شیڈول کی تفصیلات درج ذیل ہے:

صبح 11:00 رحمان سٹی میں مسجد فیضان عشق رسول مسجد کاسنگ بنیاد، 11:30 جامعۃ المدینہ للبنات گلشن فرمان 65 روڈ عارف والا کا سنگ بنیاد، 12:20 جامعۃ المدینہ للبنات صدیق ٹاؤن گلی نمبر 2 عارف والا میں پردے میں موجود اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار اجتماع میں بیان، 1:00 بجے 27 E.Bہوتہ روڈ میں مسجد و مدرسہ کا سنگ بنیاد، 3:00 ڈیفنس سٹی میں مسجد فیضا جمال مصطفےٰ کا افتتاح، 3:45 اڈا ترکھنی عارف والامیں فیضان مدینہ کا افتتاح، رات 8:00 کسی میرج ہال میں ہونے والے تاجر اجتماع میں بیان، بعد نماز عشاء جامعۃ المدینہ گلزار مدینہ عارف والا میں زون ذمہ داران کا مدنی مشورہ فرمائیں گے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 16 فروری 2021ء کو پنجاب گروپ آف کالج صادق آباد میں تربیتی سیشن کا سلسلہ ہوا جس میں کالج کے پروفیسرز، پرنسپل اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے بیان کیا اور شرکا کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی حاصل کرنے، دینی کاموں میں شرکت کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 16 فروری 2021ء کو جنوبی پنجاب صادق آباد میں تربیتی سیشن ہوا جس میں تاجر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے انہیں دینی کاموں میں تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گجرات میں پروفیشنلز اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں انجئینرز، ڈاکٹرز، آئی ٹی پروفیشنلز ، P.H.D اور فنانس کے شعبہ سے وابستہ افسران سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے انہیں اپنی صلاحیتیں دینی کاموں میں خرچ کرنے ، دینی کاموں عملی طور پر شرکت کرنے اور تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام منڈی بہاؤ الدین میں پروفیشنلز اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں وکلا بار کے صدر، میڈیا انڈسٹری، کنسٹرکشن انڈسٹری، ٹیچرز ایسوسی ایشن، انجئینرز، ڈاکٹرز، آئی ٹی پروفیشنلز ، P.H.D اور فنانس کے شعبہ سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔

نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے بیان کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور انہیں اپنی صلاحیتوں کو دینی کاموں میں صرف کرنے ، دینی کاموں شرکت کرنے اور تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام سپیریئر کالج منڈی بہاؤالدین میں ٹریننگ سیشن کا سلسلہ ہوا جس کالج کے پرنسپل، اسٹاف اور انتظامیہ سمیت کالج کے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

نگران ریجن برمنگھم یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے خصوصی بیان فرمایا اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے فیضان آن لائن اکیڈمی کے ذریعے دینی تعلیم حاصل کرنے اور کالج میں نیکی کی دعوت کو عام کرنے کی ترغیب دلائی۔

بعد ازاں اسی مقام پر بین الاقوامی اسٹوڈنٹس کے درمیان بھی ٹریننگ سیشن ہواجس میں حاجی سید فضیل رضا عطاری نے مدنی پھول بیان کئے۔