21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت
اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری کی ہری پور ہزارہ کے
بازار میں قائم فاروقیہ مسجد آمدہوئی جہاں بازار کے تاجروں نے ان کا استقبال کیا۔
مسجد
میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی تاجروں نے شرکت کی۔رکن شوریٰ حاجی
یعفور رضا عطاری نے ”کردار سازی“ کے موضوع پر بیان کیا اور تاجروں کو دعوت
اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کی۔ رکن شوریٰ نے شرکا کو یہ ذہن
دیا کہ وہ اپنے بچوں کو حافظ قرآن اور عالم دین بنائے۔