آج رات ہونے
والے ہفتہ وار اجتماع میں رکن شوریٰ حاجی
محمد اظہر عطاری بیان فرمائیں گے
آج
دنیا بھر میں دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقادکیا
جائیگا۔ان اجتماعات میں اراکینِ شوریٰ اور دیگر مبلغین دعوت اسلامی سنتوں بھرے بیانات
فرمائیں گےجبکہ تلاوت، نعت، اجتماعی ذکر اور رقت انگیز دعاکا بھی سلسلہ ہوگا۔
تفصیلات
کے مطابق مدنی چینل پر 9:30 بجے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا آغاز ہوگاجس میں
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری ”میرے آقا کا خُلقِ عظیم“ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
اس
کے علاوہ رضائے مصطفٰے مسجد کورنگی نمبر 4 میں نگران کراچی ریجن و رکن شوریٰ حاجی
محمد امین عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
واضح
رہے کہ دعوتِ اسلامی کے اجتماعات ڈویژن سطح پر منعقد کئےجارہے ہیں، تمام عاشقانِ
رسول اپنے ڈویژن میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت فرمائیں اور علم دین سے اپنے سینوں کو منور فرمائیں۔