گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ویژن کالج
گوجرہ پنجاب میں ٹریننگ سیشن کا سلسلہ ہوا
جس میں کالج کے ٹیچرز، پرنسپل اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔
نگران ریجن برمنگھم یوکے حاجی سید فضیل رضا
عطاری نے بیان کیا اور شرکا کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی حاصل
کرنےاور اپنی صلاحیتوں کو دینی کاموں میں صرف کرنے اور اپنے ادارے میں دینی کاموں
کو فروغ دینے کا ذہن دیا۔
دعوت اسلامی کے فلاحی ادارے F.G.R.F کے زیر اہتمام پاکستان کےریگستانوں اور غریب علاقوں میں مقامی
لوگوں کی سہولت کے لئے کنویں کھدوانے کے ساتھ ساتھ ہینڈ پمپ، واٹر پمپ لگانے اور
بچوں کی دینی تربیت کے لئے مدرسے قائم کئے جارہے ہیں۔
اسی سلسلے میں نگران برمنگھم ریجن یوکے حاجی سید
فضیل رضا عطاری نے بلوچستان میں مختلف پروجیکٹ کا دورہ کیا اور وہاں ہونے والے
فلاحی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے مقامی ذمہ داران سے بات چیت کی۔
سید فضیل رضا عطاری کےہاتھوں بختیار آباد ڈومکی میں ایک
نئی مسجد کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا
شعبہ خدام المساجد والمدارس دعوت اسلامی کے زیر تحت بختیار آباد
ڈومکی بلوچستان میں ایک نئی مسجد پروجیکٹ
کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔
سنگ بنیاد یوکے برمنگھم ریجن کے نگران حاجی سید
فضیل رضا عطاری نے رکھا۔ اس موقع پر مقامی عاشقان رسول اور ذمہ داران دعوت اسلامی
موجود تھے۔حاجی فضیل رضا عطاری نے شرکا کو مسجد آباد کرنے کا ذہن دیا اور دعائیں
کیں۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 21 فروری 2021ء بروز
ہفتہ علی پور چٹھہ، محلہ اسلام آباد میں سحری اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس
میں اہل علاقہ کے ذمہ داران سمیت کثیر تعداد میں اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
7 روز سے جاری جامع مسجد فیضان ام کلثوم جیل
روڈ کراچی میں 7 دن کا فیضان نماز کورس اپنے اختتام کو پہنچا
دعوتِ اسلامی کی مجلس کورسز کے تحت پچھلے دنوں جامع مسجد فیضان ام کلثوم عثمانیہ کالونی جیل
روڈ میں 7 دن کا فیضان نماز کورس کا
اہتمام کیا گیا جس میں کم و بیش 70 اسلامی بھائیوں نے شرکت کی سعادت پائی۔ کورس معلم
و مسجدِ ہذا کے خطیب و امام مولانا عبدالجبار عطاری مدنی نے نماز، وضو ، غسل، تیمم
اور جنت،دوزخ وغیرہ سمیت دیگر اسلامی عقائد و نظریات
سے متعلق اہم مسائل بیان کئے۔ کورس کےآخری روز 21 فروری کی شب سنتوں بھرے اجتماع
کا اہتمام کیا گیا جس میں کراچی زون کے کورسز ذمہ دار مبلغ دعوت اسلامی محمد امتیاز عطاری نے خصوصی بیان فرمایا۔ اجتماع
پاک میں کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
کورسز کے اختتام پر کئی اسلامی بھائیوں نے سات دن کے رہائشی فیضان نماز کورس اور راہ خدا میں مدنی قافلے میں سفر کی نیتیں کیں۔
آج رات گلزارِ
انبیاء مسجد میں مولانا عبدالحبیب عطاری سنتوں بھرا بیان
فرمائیں گے
آج 24
فروری کی رات گلزارِ انبیاء مسجد نزد کے
ایم سی ورکشاپ ، نشتر روڈ کراچی میں عظیم
الشان محفلِ نعت کا اہتمام کیا جائے گا جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن و ترجمان دعوتِ اسلامی مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں
گے۔
بیان کا آغاز رات ساڑھے نو بجے ہوگا۔
قرب و جوار میں رہنے والے عاشقانِ رسول شرکت فرماکر علمِ دین کا
ڈھیروں ڈھیر خزانہ حاصل فرمائیں۔
فیصل آباد روڈ چوک اعظم وارڈ نمبر 6 میں مدرسۃ المدینہ
للبنات کا سنگ بنیاد
شعبہ خدام المساجد و المدارس کے تحت 21 فروری
2021ء کو فیصل آباد روڈ چوک اعظم وارڈ نمبر 6 میں مدرسۃ المدینہ للبنات کا سنگ
بنیاد رکھا گیا۔ مدرسے کا سنگ بنیاد رکن شوریٰ حاجی محمد رفیع عطاری کے ہاتھوں
رکھا گیا۔
اس موقع پر رکن شوریٰ نے مقامی اسلامی بھائیوں
کو مدرسہ جلد سے جلد تعمیر کرواکر تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کرنے کا ذہن دیااور
دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
25فروری کو شکر گڑھ میں شخصیات اجتماع کا
انعقاد کیا جائیگا، حاجی یعفور رضا عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے
عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیر
اہتمام 25 فروری 2021ء کو دوپہر 2:00 سردار میرج ہال نور کوٹ روڈ شکر گڑھ شخصیات
اجتماع کا انعقادکیا جائیگا۔ اس اجتماع پاک میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی
یعفور رضا عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے۔
اس شخصیات اجتماع میں ڈاکٹر، انجینئرز،
پروفیسرز، ٹیچرز اور تاجر حضرات شرکت کریں گے۔
مزید معلومات
کے ان نمبرز پر رابطہ کریں:
03007777449-03049760897
25فروری کو نور کوٹ روڈ شکر گڑھ جامعۃ المدینہ
للبنات کا افتتاح کیا جائیگا
شعبہ خدام المساجد و المدارس کے تحت 25 فروری
2021ء صبح 10:00 نور کوٹ روڈ شکر گڑھ میں جامعۃ المدینہ للبنات کا افتتاح ہونے
جارہا ہے۔ افتتاح کے موقع پر سردار میرج ہال شکر گڑھ میں اسلامی بہنوں کے لئے
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا۔
اجتماع پاک میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی
یعفور رضا عطاری پردے میں رہ کر خصوصی بیان فرمائیں گے۔
واضح رہے کہ اس اجتماع پاک میں صرف اسلامی بہنیں
ہی شرکت کریں گی۔
شعبہ خدام المساجد و المدارس کے زیر اہتمام
الحضوری گرین سٹی بالمقابل لاری اڈا قصور کی جامع مسجد رحمۃ اللعالمین میں
تعمیراتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔
22فروری 2021ء کو مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی
یعفور رضا عطاری نے مسجد کا وزٹ کیا اور وہاں ہونے والے تعمیراتی کاموں کا جائزہ
لیا۔ رکن شوریٰ نے مقامی ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں تعمیراتی کاموں کو جلد پایۂ تکمیل تک
پہچانے کا ذہن دیا۔
21 فروری 2021ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام
ڈاکٹر ارفع اقبال چیف ایگزیکٹو پنجاب بورڈ آف انویسمنٹ کے صاحبزادے اسسٹنٹ
کمشنرمحمد مرتضیٰ کی شادی کے سلسلے میں ان
کی رہائش گاہ پر محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر انکم ٹیکس محمد
بلال، سیکرٹری فنانس محمد حسین رانا، بریگیڈیئرسلمان اکبر اور عزیزو اقارب سمیت
دعوت اسلامی کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری
نے سنتوں بھرا بیان اور شرکا کو خوشی کے موقع پر اس طرح کے محافل کا انعقاد کرنے
کا ذہن دیا۔ رکن شوریٰ کے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے دینی کاموں
میں شرکت کرنے اور تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔
پنجاب گروپ آف کالج (مظفر گڑھ)میں محفل نعت کا انعقاد ،
اسٹوڈنٹس اجتماع کی دعوت دی گئی
شعبہ تعلیم دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پنجاب گروپ آف کالج (مظفر گڑھ)میں
محفل نعت کا انعقاد کیا گیا
جس میں کالج کے اسٹوڈنٹس، پروفیسرز اور ٹیچرز نے شرکت کی۔
نگران شعبہ تعلیم عبد الوہاب عطاری نے سنتوں
بھرا بیان کیا اور اسٹوڈنٹس کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی حاصل
کرنے اور 3 مارچ 2021ء کو ہونے والے اسٹوڈنٹس اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔
واضح رہے کہ 3 مارچ 2021ءکو ہونے والے اسٹوڈنٹس اجتماع
میں نگران شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی خصوصی بیان
فرمائیں گے۔