حکومت پاکستان نے دعوت اسلامی کو اپنا تعلیمی بورڈ بنانے
کی اجازت دے دی
دعوتِ اسلامی کے 897 جامعات، 4000 سے زائد مدارس اور فیضان آن لائن اکیڈمی کی اسناد سرکاری اسناد کا درجہ رکھیں گی۔
گورنمنٹ کی اجازت کے
بعد دعوت اسلامی نے اپنا تعلیمی بورڈ بنام ”کنزُ المدارس بورڈ“ تشکیل دےدیا ہے جس کے صدر اراکین شوری کے
فیصلے کے بعد رکنِ شوریٰ حاجی محمد جنید
عطاری مدنی کو مقرر کیا گیا۔
وقافی وزارتِ تعلیم کی
طرف سے دعوت اسلامی کے تعلیمی ادارے جامعۃ المدینہ کو Degree Award Instituteکا درجہ دے دیا گیا۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ اب جامعۃ
المدینہ خود ہی ایم اے اسلامیات کی ڈگری
جاری کرسکے گا اور جامعۃا لمدینہ سے امتحان دینے والے طلبہ اب ڈبل ایم اے کی ڈگری
حاصل کرسکیں گے۔
جامعۃ المدینہ سے ڈگری
جاری ہوتے ہی High Education
Commission بھی جامعۃ
المدینہ کے ان اسٹوڈنٹس کو ایم اے اسلامیات کی ڈگری جاری کریگا۔یہ دونوں خبر یں H.E.C کی ویب سائٹ پر بھی لگادی گئی ہیں۔
اب ملک و بیرون ملک
میں قائم جامعۃ المدینہ کی برانچز میں طلبہ کو امتحانات کے بعد جامعۃ المدینہ ایم
اے کی ڈگری خود جاری کرسکے گا۔ بیرون ملک سے پاکستان کے جامعۃ المدینہ میں پڑھنے
کے لئے آنے والوں کو ویزوں میں بھی آسانی ہوجائیگی۔