21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پنجاب کے شہر فیصل
آباد کے علاقے مدینہ ٹاؤن میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں پاکستان مشاورت آفس
کے تمام شعبہ جات کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ جدول، جائزہ،
کارکردگی، شعبہ تنظیمی میڈیااور دیگر میں ہونے والے کاموں کی کارکردگی کاجائزہ لیا
گیا اور مختلف تنظیمی امور پر گفتگو کا سلسلہ رہا۔
بعد ازاں نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے پاکستان مشاورت آفس میں کام کرنے والے اور
بذریعہ آن لائن تمام ریجنز میں پاکستان مشاورت آفس سے وابستہ اسلامی بھائیوں کا
مدنی مشورہ فرمایا جس میں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو بہتر سے بہتر کرنے پر
گفتگو کی۔
رکن شوریٰ نے دینی
کاموں کے حوالے سے مدنی عطیات جمع کرنے اور ذاتی مطالعہ بڑھانے کے حوالے سے بھی
اسلامی بھائیوں کو ترغیب دلائی۔