دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 22جنوری2021ء بروز جمعۃ المبارک فیضان مدینہ جیکب آبادڈویژن کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن ذمہ داران سمیت علاقائی نگران نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں محمد اظہر عطاری ڈویژن نگران اور عبدالوحید عطاری نگران جیکب آباد کابینہ نے شرکا کو 12 دینی کام بڑھانے ،ہفتہ وار اجتماع میں اپنے ساتھ دیگر اسلامی بھائیوں کو شرکت کروانے اور ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کے متعلق مدنی پھول دئیے۔


دعوت اسلامی کی مجلس عشر کے تحت 23جنوری 2021 ء بروز  ہفتہ جیکب آباد کابینہ ڈویژن ٹھل میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں محمد اظہر عطاری رکن کابینہ مجلس عشر اور ڈویژن نگران ٹھل محمد اویس عطاری نے حاضرین کو زمین داران و اور کسانوں میں نیکی کی دعوت عام کرنے اور انہیں عشر کے متعلق شرعی معلومات سے آگاہی فراہم کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت اور مدنی قافلوں میں سفر کا ذہن دیا ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 20 جنوری 2021 ء بروز  بدھ فاروق آباد کابینہ خانقاہ ڈوگراں میں مساجد،مدارس اور جامعات المدینہ کے قیام کے لئے افتتاح کا سلسلہ ہوا۔

افتتاح کے موقع پر مبلغ دعوت اسلامی حاجی عبدالرشید عطاری نگرانِ جنوبی لاہور زون نے صدقے کے فضائل کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے شرکا کو دین اسلام کی ترقی میں کوشاں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے لئے عطیات جمع کرنے کا ذہن دیا ۔

حاضرین نے اس عظیم دینی خدمات میں ہاتھوں ہاتھ اس نیک کام میں حصہ لیا اور دوسروں کو اس کی ترغیب دلانے کی نیت کا اظہار کیا۔ نگران زون نے حاضرین کو جلد جامعۃ المدینہ کی تعمیرات مکمل کرکے علماء بنانے کے حوالے سے ذہن سازی کی ۔(رپورٹ:غلام جیلانی عطاری شعبہ قافلہ فاروق آباد کابینہ)


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پاکستان بھر سے تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لئیے بلڈ اکٹھا کرنے کا سلسلہ جاری ہے، اسی سلسلے میں ڈویژن جلوموڑ میں موجود اسپائر کالج میں 23جنوری 2021 ء بروز  ہفتہ بلڈ کیمپ لگایا گیاجس میں شعبہ تعلیم سے وابستہ کثیر تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی اور امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے بلڈ ڈونیٹ کرنے کی سعادت حاصل کی۔

اس موقع پر موجود نگران کابینہ محمد ندیم عطاری نے تمام شعبہ جات سے وابستہ اسلامی بھائیوں کے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا (رپورٹ:محمد شہزاد عطاری مجلس کارکردگی واہگہ ٹاؤن کابینہ)


فیصل آباد کے علاقے لاری اڈا میں قائم اسپیئر پارٹس کی دکانوں پر رابطہ برائے ٹرانسپورٹ کے نگران اور ریجن ذمہ دار نے اسلامی بھائیوں نے نیکی کی دعوت عام کی۔

نگران مجلس نے انہیں 31 جنوری 2021ء کو ہونے والے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔اس دوران درس کا سلسلہ بھی ہوا ، شعبہ نگران نے ان اسلامی بھائیوں کو دینِ اسلام کی خدمت کے لئے اپنا وقت دینے، نماز کی پابندی کرنے اور قرآن پاک پڑھنے کی دعوت بھی پیش کی جس پر انہوں نے اپنی اپنی نیتوں کا اظہار کیا ۔

31 جنوری کو ہونے والے اجتماع کے حوالے سے نگران مجلس کا کہنا تھا کہ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ پاکستان بھر 1100 مقامات پر اس اجتماع پاک کا انعقاد کیا جائیگا جس میں شرکت کرنے والے عاشقان رسول مدنی چینل کے نگران شوریٰ کا بیان سن سکیں گے۔


پچھلے دنوں نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے پنجاب کے شہر گجرات اور کھاریاں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شیخ الحدیث و التفسیر حضرت علامہ مولانا مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ علیہ کے مزار شریف پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر دعوت اسلامی کے دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے مدنی مرکز فیضان مدینہ کھاریاں میں مرکزی جامعۃ المدینہ کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی۔ بعد ازاں اصلاح اعمال کورس کے شرکا کے درمیان مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں نگران پاکستان نے اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کی اور انہیں قرآن پاک کی تلاوت کرنےاور ساتھ میں ترجمہ و تفسیر پڑھنے کا ذہن دیا۔


3مارچ 2021ء کو دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں اسٹوڈنٹس اجتماع ہونے جارہا ہے۔

اس اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی خصوصی بیان فرمائیں گے۔

تمام اسٹوڈنٹس سے اس اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔

واضح رہے کہ یہ اجتماع مدنی چینل کے ذریعے پاکستان بھر میں براہ راست نشر کیا جائیگا۔


25 جنوری 2021ء کو دعوت اسلامی کےشعبہ رابطہ بالعلماء کے  وفد نے رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری کے ہمراہ کراچی میں جامعہ صدر الشریعہ لانڈھی کے مہتمم مفتی سید ثاقب شاہ امجدی صاحب سے ملاقات کی۔

رکن شوریٰ نے دعوت اسلامی کے تحت ہونے والی دنیا بھر میں دینی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے مکتبۃ المدینہ کی کتابیں تحفے میں پیش کی جس پر مفتی صاحب نے خوشی کا اظہار کیا اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں خوب کو سراہا۔


 دعوت اسلامی کے زیر اہتما م 22 جنوری2021 ء بروز جمعۃ المبارک نگران زون حاجی نعیم عطاری نے الہ آباد کابینہ کا دورہ کیا جہاں اراکین کابینہ اور ڈویژن نگران سمیت علاقائی نگران سے ملاقات کی ۔

ملاقات میں مبلغ دعوت اسلامی نے ذمہ داران کو مدنی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے مدنی پھول دیتے ہوئے جامعۃ المدینہ قصور کے طلباء کو 1 دن میں قرآن پاک مکمل پڑھنے پر حوصلہ افزائی کی جبکہ الہ آباد کابینہ میں قائم فیضان مدینہ شہزادہ گرین سٹی میں بھی 1 دن میں قرآن پاک مکمل پڑھنے پر طلبہ میں تحائف تقسیم کئے اس موقع پر نگران زون حاجی نعیم عطاری نے الہ آباد کابینہ میں نیو جامعۃ المدینہ للبنات کا وزٹ کیا۔( رپورٹ: محمد عاصم عطاری نگران کابینہ) 


پراپرٹی اینڈکنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ   دعوت اسلامی کےرکن زون سیدمحمدقمررضاعطاری مدنی نے15جنوری2021ء بروز جمعۃ المبارک نگران کابینہ سیدصداقت شاہ صاحب کے ہمرہ ہٹیابالااطراف چکوٹھی سیکٹراورلمنیاں ڈویژن میں چندنیواثاثوں کاوزٹ کیا۔

دوران وزٹ فیضان عشق رسول مسجدومدرسے کے لیے ملنے والے پلاٹ اورزیرتعمیرمدرسۃالمدینہ للبنات کےواقفین اورکمیٹی ذمہ داران سے ملاقاتیں کیں اور پلاٹ کی پیمائش کرکے نشاندہی کر تے ہوئے شعبے کاتعارف پیش کیااور دینی خدمات میں مصروف عاشقان رسول کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کواپنی پراپرٹیزدینے پران کاشکریہ اداکیا۔


دعوت اسلامی کے مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری کے بہنوئی مرحوم حاجی توقیر خان عطاری کے ایصالِ ثواب کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں نگران زون، نگران کابینہ اور ڈویژن مزنگ کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اپنے مرحومین کے لئے زیادہ سے زیادہ ایصالِ ثواب کرنے اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔ 


24جنوری 2021ء کو دعوت اسلامی کی مجلس مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی علامہ غفران محمود سیالوی صاحب کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے علامہ صاحب سے ملاقات کی۔ نگران شوریٰ اور غفران سیالوی صاحب کے درمیان دینی امور کے حوالے سے باہم تبادلہ خیال بھی ہوا۔

اس موقع پر نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری، اراکین شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری، حاجی یعفور رضا عطاری اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔