دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں 30 رجب المرجب اور یکم شعبان المعظم 1442ھ بمطابق 15 اور 16 مارچ 2021ء کو دو دن پر مشتمل مرکزی مجلس شوریٰ کا مدنی مشورہ ہوا جس کی پہلی رات میں اورسیز کے نگران ریجن نے بھی شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے مدنی مشورے کے متعلق اپنا ویڈیو پیغام بھی جاری کیاجس میں مدنی مشورےکا خلاصہ بیان فرمایا ہے۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے مشورے کے اہم مدنی پھول

٭معاونِ نگرانِ حیدرآبادریجن قاری محمدایازعطاری کو اِتفا ق رائے سے مرکزی مجلسِ شوریٰ کا رُکن اور حیدرآبادریجن کا نگران بنایاگیا۔ ٭شعبۂ اوقاف کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اورآئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔ ٭ایجوکیشن ایڈوائزری بورڈ(جوکہ جامعۃ المدینہ،مدرسۃ المدینہ ،دارالمدینہ،آن لائن اکیڈمی، فیضان ویک اینڈ اسکول اورشعبہ کورسز کےذمہ داران پرمشتمل ہے)نے اپنی کارکردگی اورآئندہ کے اہداف پر مشتمل پریزنٹیشن پیش کی ۔ ٭دارالمدینہ یونیورسٹی قائم کرنے کے لیے غوروغوض ہوااوراس کام کوآگے بڑھانے کےلیے اراکین اورپروفیشنل اسلامی بھائیوں پر مشتمل ایک مجلس بنائی گئی۔ ٭رکنِ شوریٰ ونگرانِ شعبہ’’ اطراف علاقے‘‘نے اپنے شعبے کی کارکردگی اور اس کے فوائدوثمرات سے مرکزی مجلسِ شوریٰ کو آگاہ کیا اورطے پایا کہ اس کام کو مزیدمضبوط کرنے کے لیے اراکین ریجن،نگران زون ،نگران کابینہ اوردیگرمضبوط ذمہ دارن کے ایک ماہ کے مدنی قافلے اطراف علاقے میں سفرکروائے جائیں گے۔ ٭ ماہ ِرمضان کے اعتکاف اورڈونیشن جمع کرنے کے بارے میں گفتگوہوئی ،دونوں کاموں کی بہتری کےلیے مدنی پھول طے ہوئے۔ ٭سابقہ سالوں کی طرح ماہ ِرمضان میں شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کے تحت تعلیم قرآن عام کرنے کے لئے19 دن کا 41 منٹ پرمشتمل فیضانِ تلاوت کورس اور شعبہ کورسزکے تحت ماہ رمضان میں فیضانِ نمازکورس،فیضانِ روزہ کورس اورفیضانِ تراویح کورس شروع کئے جائیں ، اس کا ایکشن پلان بنا کراس کا ذمہ داربنایا جائے۔ ٭ماہ ِرمضان میں ہونے والے مدنی مذاکروں میں شعبہ جات کا جدول بنایا جائے،اس مدنی مذاکرے میں اس شعبے کے عوامی سوالات ہوں،نیزاس شعبے سے لوگوں کوکیا کیا فوائد ہورہے ہیں انہیں بیان کیا جائے ۔ ٭اسلامی بہنوں کے لیے شہرسطح پر ایک ایسامقام بنانے کا طے ہوا جہاں اسلامی بہنوں کے دینی کام ،کورسز،مدنی مشورے،تنظیمی دفاتر اوربچیوں کے لیے جز وقتی مدرسۃ المدینہ کاسلسلہ ہو۔ ٭یہ طے ہواکہ وہ ممالک جن میں ابھی دینی کام کا آغازنہیں ہوا ،ان میں بہترین مبلغین (جونگران بننےکی اہلیت رکھتے ہوں ) کوممالک کاسفرکروایا جائے ۔ ملک کی نوعیت کے مطابق فیملی کے ساتھ روانہ کیا جائے ۔ ٭2021ءمیں جامعۃ المدینہ کے 25 سال مکمل ہورہے ہیں، ٹیلی تھون کے موقع پرمدنی مذاکرہ، مدنی چینل کے سلسلے(جن میں جامعۃ المدینہ کے فوائدوثمرات بیان کئے جائیں )اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا خاص نمبرجاری کیا جائے۔ ٭خیبرپختون خواہ اوربلوچستان کے لیے طے ہواکہ یہاں ایسے جامعاتُ المدینہ بنائے جائیں جن کا نصاب 10 سے12 سال پرمشتمل ہو،بچہ چھوٹی عمرمیں اس میں داخل ہو،ناظرہ قرآن،ابتدائی اسلامی ودُنیوی تعلیم اوردرسِ نظامی مکمل کرنے کی سعادت پائے،مجلس جامعات المدینہ اس پر ورکنگ کرےگی۔ ٭دعوت اسلامی کے شعبے FGRFکے تحت یکم اگست میں شجرکاری مہم کا آغازہوگا،اس مہم میں جامعۃ المدینہ کے طلبہ کی بھرپورشرکت ہوگی ،اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ۔ ٭21،22اور23مارچ میں جو قافلے سفرکررہے ہیں وہ امیرِاہلِ سُنّت حضرت علامہ محمدالیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ کی تصنیف ’’فیضان ِرمضان ‘‘ سے درس و بیان کریں اور’’روزے رکھواوررکھواؤتحریک‘‘ میں شامل ہوجائیں ۔ ٭مجلس مدنی قافلہ کے تحت شوال المکرم سے ذمہ داران کے لیے41 دن کے ’’ مدنی قافلہ کورس‘‘ کا آغازہوگا۔اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ۔ ٭مجلس مدنی قافلہ اورمجلس رابطہ کےتحت ’’شخصیات کا تربیتی علاقہ‘‘(نام فائنل کرناباقی ہے) ایک دینی کام طے ہوا،جس میں مجلس رابطہ کے ذمہ داران چندشخصیت اسلامی بھائیوں کے ساتھ کسی پوش علاقے میں پہلے سےتیاری کے ساتھ جائیں ، وہاں نمازاداکریں ، اسلامی بھائیوں میں بیان ،عبادات وسنتوں پرعمل کی ترغیب اورعملی تربیت ہو،یہ سب دوتین گھنٹے پر مشتمل ہو ۔ اس کا شیڈول ونصاب مجلس مدنی قافلہ فائنل کرےگی ۔

واضح رہے کہ مدنی مشورے کے تفصیلی مدنی پھول پاک کابینہ کی جانب سے بعد میں جاری کئے جائیں گے ۔