اورنگی کابینہ
ابنِ مصطفےٰ ان بینکویٹ میں ”زکوٰۃ سیمینار“ کا انعقاد، مفتی جمیل عطاری مدنی نے
مسائلِ زکوۃ بیان کئے
دارالافتاء اہل سنت دعوت اسلامی کے زیر اہتمام24
مارچ 2021ء بروز بدھ بعد نمازعشاء اورنگی کابینہ ابنِ
مصطفےٰ ان بینکویٹ،پلاٹ نمبرL-S-34 ،سیکٹر 13،بلاک Dاورنگی
ٹاؤن کراچی میں
”زکٰوۃ سیمینار“ کا انعقاد کیا گیا ہے۔
سیمینار میں مفتی جمیل عطاری مدنی نے زکٰوۃ کے
شرعی و فقہی مسائل پر خصوصی گفتگو کی اور زکٰوۃ کے متعلق دیگر مسائل (زکوۃ کی شرائط کیا ہیں اور ان کی تفصیل! ، وہ کون کون سے مال ہیں جن پر
زکٰوۃ نکالی جائے گی؟ ، مستحق زکٰوۃ کون کون ہیں؟ ، زکٰوۃ کی ادائیگی کے اہم مسائل
، نصاب اور حاجت اصلیہ کسے کہتے ہیں؟ ، زکوۃ کن 6چیزوں پر فرض ہے؟ ، کون کون سے
رشتہ دار ہیں جن کو زکوٰۃ دیناجائز ہے؟ و دیگر مسائل)بیان فرمائے ۔
زکٰوۃ سیمینار میں مقامی شخصیات، تاجران اور کاروباری حضرات سمیت مقامی عاشقان رسول شریک تھے۔