9 مارچ 2021ء بروز منگل دھوررا جی ایسوسی ایشن بلڈنگ کراچی میں پروفیشنلز کی ایک مقامی فورم کے تحت بلاک چین اور کرپٹو کرنسی کے موضوع پر سیمینار کا اہتمام کیا جس میں ماہرِ امورِ تجارت مفتی علی اصغر عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے خصوصی شرکت کی اور شرکا کے درمیان اہم خطاب فرمایا۔

مفتی علی اصغر عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے بلاک چین کی شرعی حدود بیان کرتے ہوئے بزنس مین حضرات کو یہ ذہن دیا کہ اپنے کاروبار میں شریعت کے اصولوں کو ملحوظِ خاطر رکھا جائے اور ہر کام شریعت کے دائرۂ کار میں رہتے ہوئے سر انجام دیا جائے۔

سیمینار میں کئی بزنس مین حضرات اور شخصیات نے شرکت کی۔