دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام وہاڑی زون کے شہر وہاڑی میں شخصیات اجتماع بسلسلہ آمد رمضان منعقد ہوا
جس میں ریجن نگران و رکن شوریٰ حاجی اسلم
عطاری نے نگرانِ زون غلام مصطفےٰ عطاری اور نگران کابینہ راؤ طیب عطاری کے
ہمراہ شرکت کی۔
نگرانِ ریجن حاجی اسلم عطاری نے رمضان المبارک میں روزوں کی پابندی اور نماز
تراویح شوق سے اداکرنے پر مدنی پھول دئیے اور نگران زون نے 12
دینی کاموں کے حوالے سے ترغیب دلائی ۔ اس
موقع پر مدنی چینل کا انسٹال لگایا گیا جس میں شرکا کو مدنی چینل کے سلسلوں کے
بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔
نگران پاکستان مشاورت حاجی شاہد عطاری کی مولاناسلیمان
مصباحی صاحب سے ملاقات
نگران پاکستان مشاورت
حاجی محمد شاہد عطاری نے اوکاڑہ میں مولانا سلیمان مصباحی صاحب سے ملاقات کی۔
ملاقات میں حاجی شاہد
عطاری اور مولانا سلیمان مصباحی صاحب نے دینی کاموں کے حوالے سے بات چیت کی جبکہ
نگران پاکستان مشاورت نے انہیں قرآن و سنت کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کے دینی
کاموں سے آگاہ کیا اور بالخصوص K.P.K میں ہونے والے دینی کاموں سے آگاہ کیا۔
نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ڈاکٹر سلیمان مصباحی صاحب کو فیضان
آن لائن اکیڈمی کے شعبے جامعۃا لمدینہ کے حوالے سے بریفنگ دی جس پر مولانا صاحب نے
دعوت اسلامی کے اصلاحی وفلاحی اوردینی کاموں کوسراہااور اپنی نیک خواہشات کا
اظہارکیا۔
آج بعد نماز عصر اورنگی ٹاؤن نمبر 10 میں جامع مسجد
مرسلین کا افتتاح کیا جائیگا
دعوت اسلامی کے زیر
اہتمام آج بروز منگل بعد نماز عصر الصدف کالونی، اورنگی ٹاؤن نمبر
10 کراچی میں جامع مسجد مُرسلین کے افتتاح کے موقع پر اجتماع ذکر و نعت کا انعقاد
کیا جائیگا۔
اس اجتماع پاک میں
مبلغ دعوت اسلامی سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے جبکہ مسجد ہٰذا میں باقاعدہ نمازوں
کاسلسلہ بھی شروع ہوجائیگا۔
گردو نواح کے عاشقان
رسول سے اس اجتماع میں شرکت کی درخواست ہے۔
11اپریل کو پروفیشنلز کے لئے آن لائن تربیتی
سیشن ہوگا، مولانا عبد الحبیب عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے
دعوت اسلامی کے شعبہ
پروفیشنلز کے زیر اہتمام 11 اپریل 2021ء کو آن لائن سیشن کا انعقاد ہونے جارہا ہے۔
اس سیشن میں رکن شوریٰ
حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے۔
I.T professionals,
Engineers, Finance officer, P.H.D, Mphilکے شعبے سے وابستہ افراد سے اس سیشن میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔
آج رات دی ہوریزون اسکول بھینس کالونی، کراچی میں حاجی عبد الحبیب عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے
دعوت اسلامی کے زیر
اہتمام 12 اپریل 2021ء بروز پیر رات 9:35 بجے دی ہوریزون اسکول، روڈ نمبر6، بھینس
کالونی، کراچی میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا ۔
اس اجتماع پاک میں
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے۔
تمام عاشقان رسول سے
شرکت کی درخواست ہے۔
پچھلے دنوں مظفر آباد کشمیر میں سید اخلاق گیلانی
عطاری کے گھر پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے درمیان مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں دعوتِ
اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی وقارالمدینہ عطاری نے سنتوں
بھرا بیان فرمایا۔
رکن شوریٰ نے شخصیات کو دعوتِ اسلامی کے فلاحی
شعبے FGRF کے تحت ہونے والے کاموں کے متعلق بریفنگ دی اور شخصیات دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں میں حصہ ملانے
کا ذہن دیا جس پر شخصیات نے دعوتِ اسلامی کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی نیتوں کا اظہار
کیا۔(رپورٹ: محمد شعیب رضا عطاری دفتر ذمہ دار رکن شوریٰ و
نگران اسلام آباد ریجن)
7اپریل کو عبد اللہ ہارون صدر کراچی میں ”زکوٰۃ سیمینار“ کا انعقاد، مفتی شفیق عطاری صاحب کی خصوصی گفتگو
دارالافتاء
اہل سنت دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 7اپریل2021ء بروز بدھ بعد نماز ظہر 1:30 بجے فیضان آل برکات مسجد
النجیبی بازار 8 فلور عبد اللہ ہارون صدر کراچی میں ”زکٰوۃ سیمینار“منعقد ہوا جس
میں کثیر تعداد میں تاجر حضرات نے شرکت
کی۔
سیمینار میں مفتی محمد شفیق عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے
زکٰوۃ کے شرعی و فقہی مسائل پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ٭زکوۃ کی شرائط کیا ہیں اور ان کی تفصیل!
٭وہ کون کون سے مال ہیں جن پر زکٰوۃ نکالی جائے گی؟ ٭مستحق زکٰوۃ کون کون ہیں؟
٭زکٰوۃ کی ادائیگی کے اہم مسائل ٭نصاب اور حاجت اصلیہ کسے کہتے ہیں؟ ٭زکوۃ کن 6چیزوں
پر فرض ہے؟ ٭کون کون سے رشتہ دار ہیں جن کو زکوٰۃ دیناجائز ہے؟ ان موضوعات پر شرعی
رہنمائی کی۔
عاشقان رسول کی شرعی و
فقہی راہنمائی کے لئے 8 اپریل 2021ء کو ملتان میں دارالافتاء اہلسنت کی نئی برانچ
کا افتتاح کیا گیا۔
اس پُر وقار تقریب میں
اراکین شوریٰ حاجی قاری سلیم عطاری اور حاجی محمد اسلم عطاری ، سینئر متخصص مولانا
سرفراز عطاری مدنی اور دیگر علمائے کرام سمیت ذمہ دارانِ دعوت اسلامی نے شرکت کی۔
اس موقع پر رکن شوریٰ
حاجی محمد سلیم عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دارالافتاء اہل سنت
زیادہ سے زیادہ راہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دلائی۔
8اپریل 2021ء
بروز جمعرات گوجرانوالہ میں دارالافتاء
اہل سنت کی نئی برانچ کا افتتاح کیا گیا۔ اس پُر وقار تقریب میں استاذ الحدیث مفتی
ہاشم خان عطاری مدنی اور دیگر علمائے کرام سمیت دعوت اسلامی کے ذمہ داران نے خصوصی
طور پر شرکت کی۔
اس موقع پر مفتی ہاشم
صاحب نے بارگاہِ رب العزت میں دعائیں کیں۔
پچھلے دنوں فیضان مدینہ فیصل آباد میں شعبہ فیڈ بیک کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ
ہوا جس میں رکن شوریٰ حاجی جنید عطاری مدنی ا ور شعبےسے وابستہ افراد نے شرکت کی۔
نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے
مختلف امور پر مدنی پھول دیتے ہوئے شعبے کو مزید مضبوط کرنے کی ترغیب دلائی۔
آج رات فیضان مشتاق مسجد کے ہفتہ وار اجتماع میں رکن شوریٰ حاجی امین عطاری بیان فرمائیں گے
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام دنیا بھر میں ہر جمعرات ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا
انعقاد کیا جاتا ہے ان
شاء اللہ 08 اپریل 2021ء بروز جمعرات
بعد نماز عشاء پاکستانی وقت کے مطابق 8:45 پر امیر خسرو روڈ بہادر آباد بالمقابل
زبیدہ ہسپتال پر واقع فیضان مشتاق مسجد میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوگا
جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران کراچی ریجن حاجی محمد امین عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
عاشقانِ رسول کو اس سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت
کی دعوت دی جاتی ہے۔
نگران شوریٰ کا فیضان مدینہ کراچی سے بذریعہ ویڈیولنک اسلام آباد ریجن کا مدنی مشورہ
پچھلے دنوں
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مدظلہ العالی نے بذریعہ
لنک اسلام آباد ریجن کا مدنی مشورہ لیا جس
میں مدنی عطیات اور نیکی کی دعوت عام کرنے
سے متعلق گفتگو فرمائی۔
Dawateislami