سنتوں کی خدمت
کے لیے دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مدنی
قافلے دنیا بھر میں سفر کرتےرہتے ہیں اسی
سلسلے کی ایک کڑی گلگت بلتستان سے عاشقان رسول 1 ماہ کے مدنی قافلہ میں سفر پر ہیں۔
دوران سفر مجلس مدرستہ المدینہ بالغان کے ذمہ
دارا مولانا محمد احمد رضا عطاری نے شرکائے مدنی قافلہ کو واربرٹن
میں موجود جامعۃ المدینہ للبنات مکہ کالونی
کا وزٹ کرواتے ہوئے عاشقان رسول کو اس
بلڈنگ میں موجود مختلف شعبہ جات کے
ذریعے ہونے دینی خدمات سے آگاہ کیا جس پر شرکائے مدنی قافلہ نے اظہار مسرت کرتے ہوئے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔(رپورٹ: کفایت عطاری)
نگرانِ شوریٰ 21جنوری کو فیصل آباد میں
ہونے والے ہفتہ وار سنتو ں بھرے اجتماع میں بیان فرمائیں گے
ہر جمعرات کی طرح اس جمعرات بمطابق 21جنوری
2021ء کو بھی دعوتِ اسلامی کی جانب سے دنیا
بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے جائیں گے۔
دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل
آباد میں ہونے والے اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری
مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
اجتماعِ پاک کا آغاز رات 8:30 بجے تلاوتِ قرآنِ
مجید سے ہوگا، نعت و بیان کے ساتھ ساتھ اجتماعی ذکر و دعا کا سلسلہ بھی ہوگا۔
عاشقانِ رسول سے شرکت کی خصوصی التجا ہے۔
نوٹ: ہفتہ وار اجتماع براہِ راست مدنی چینل پر
بھی نشر کیا جائے گا۔
فیضان مدینہ گوجرانوالہ میں جامعات و مدارس المدینہ کے اساتذہ و ناظمین کا مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ
گوجرانوالہ میں 19 جنوری 2021ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں گوجرانوالہ زون اور حافظ
آباد زون میں قائم جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ کے ناظمین اور اساتذہ کرام نے
شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران
عطاری مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی نے شرکا کی تربیت کی اور دینی کاموں میں خود بھی
بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور اپنے طلبہ کو بھی اس میں شرکت کروانے کا ذہن دیا۔
اس موقع پر نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی
محمد شاہد عطاری، اراکین شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری اور حاجی محمد اظہر عطاری بھی
موجود تھے۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 13 جنوری 2021ء کو
محمود آباد نمبر 6 کی جامع مسجد حنفیہ میں ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا
جس میں کابینہ، ڈویژن اور علاقہ سطح کے ذمہ داران اور کثیر تعداد میں اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے حاجی ابو ماجد محمد شاہد
عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور
مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔
بعد ازاں رکن شوریٰ مرحوم عدنان عطاری اور مرحوم اختر الہی
عطاری کی رہائش گاہ پہنچے جہاں ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا سلسلہ ہوا۔
دعوت اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے تحت 15 جنوری
2020ء کو مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد رفیع عطاری دیگر عاشقان رسول کے ہمراہ
مدنی قافلے میں مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد پہنچے۔
دوران قافلہ فیضان مدینہ کے اطراف میں علاقائی
دورے کا سلسلہ ہوا جس میں مقامی عاشقان رسول کو نیکی کی دعوت دی گئی اور انہیں ہر
ماہ مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا گیا۔ (رپورٹ: محمد حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)
دعوت اسلامی کے شعبے فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن
کے زیر اہتمام ملتان میں لاری اڈا اور بہاولپور بائی پاس پر واقع ریسکیو 1122 کے
اسٹیشن میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا۔
متعلقہ شعبے کے ملتان ریجن ذمہ دار نے ان اسلامی
بھائیوں کو رسول کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سنتوں پر عمل کرنے، نمازوں کی پابندی کرنے
اور اپنی زندگی کو شریعت کے مطابق گزارنے کی ترغیب دلائی اور انہیں فیضان گلوبل
ریلیف فاؤنڈیشن سمیت مختلف شعبہ جات کے حوالے سے بریف کیا۔ریجن ذمہ دار نے
ریسکیواہلکاروں کو ماہنامہ فیضان مدینہ اور امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے
رسائل تحفے میں پیش کی اور مطالعہ کرنے کا
ذہن دیا۔
دعوت اسلامی کےتدریسی شعبہ کے زیر اہتمام 17 جنوری 2020ء کو سنتوں بھرے اجتماع
کا انعقاد کیا گیاجس میں جامعۃ المدینہ کے اساتذہ اور ناظمین نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اسد عطاری
مدنی نے بذریعہ ویڈیو لنک سنتوں بھرابیان فرمایا اور شرکا کو اہم مدنی پھولوں سے
نوازا۔
عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی جہاں
اسلامی بھائیوں کو دینی تعلیم سے آراستہ کرنے کی کوششیں کررہی ہے وہیں اسلامی
بہنوں کو بھی علمِ دین سے فیض یاب کروانے کے لئے راہ ِہموار کررہی ہے۔ دعوت اسلامی نے اسلامی بہنوں کو دینی تعلیم کی
طرف گامزن کرنے کے لئے تین مجالس شارٹ
کورسز، دارالسنہ للبنات اور مدرسۃ المدینہ بالغات کا قیام کر رکھا ہے۔
ان مجالس کے تحت ملک بیرون ملک میں درست مخارج
کے ساتھ قرآن پاک پڑھنا ، نماز، روزہ اور دیگر شرعی مسائل اور اچھی زندگی گزارنے کے حوالے سے وقتاً فوقتاً مختلف
کورسز کروائے جاتے ہیں ۔ ان مجالس کے زیر اہتمام سال 2020ء میں ملک بیرون میں 55
کورسز 21 ہزار 602 مقامات پر کروائے گئے جن میں 3لاکھ 58 ہزار 59 اسلامی بہنوں نے کورسز کرنے کی سعادت حاصل کی۔
ان مجالس کے تحت سال 2020ء میں کروائے جانے والے
کورسز کی تفصیلی کارکردگی ملاحظہ کریں۔
مجلس
شارٹ کورسز
اس شعبے کے تحت صرف غیر رہائشی کورس کروائے جاتے
ہیں۔
شارٹ کورسز کے تحت ملک و بیرون ملک میں 34 مختلف
کورسز 20 ہزار 323 مقامات پر ہوئے جن میں
شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد 3لاکھ 39 ہزار 267 رہی۔
دار
السنہ للبنات
اس شعبے کے تحت پاکستان میں 8 اور ہند میں 7اقسام کے مختلف کورسز کروائے
جاتےہیں۔
دارالسنہ للبنات پاکستان کے زیر اہتمام کل 24
رہائشی کورسز ہوئے جبکہ 6 آن لائن کورسز کروانے کا سلسلہ رہا۔
ان کورسز میں ملک و بیرون ملک سے 3 ہزار 902اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل
کی۔
مدرسۃ
المدینہ بالغات
اس شعبے کے تحت رہائشی اور غیر رہائشی 6اقسام
کےکورسز کروائے جاتے ہیں ۔
مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام ملک و بیرون ملک میں 1 ہزار 249 مقامات پر
کورسز ہوئے جن میں ملک و بیرون ملک کی 14 ہزار 890 اسلامی بہنوں نے کورس مکمل کرنے
کی سعادت حاصل کی۔
آج جامعۃ المدینہ کے اساتذہ کرام کے درمیان محمد ثوبان
عطاری بیان فرمائیں گے
آج بروز اتوار دوپہر 2 بجے دعوت اسلامی کے مختلف جامعۃ المدینہ
کے اساتذۂ کرام کےدرمیان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا۔
اس اجتماع میں نگران مجلس پروفیشنلز و موٹیویشنل
اسپیکر محمد ثوبان عطاری ”Self
development“ کے موضوع
پر خصوصی بیان فرمائیں گے۔
جامعۃ المدینہ کے تمام اساتذہ کرام سے اس اجتماع
میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔
الحمد للہ عزوجل عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی نیکی کی دعوت کو
عام کرنے میں مصروف عمل ہے۔ اسی سلسلہ میں 13جنوری2021ء بروز بدھ کامونکی غربی
ڈویژن کے علاقہ شریف پورہ میں علاقائی دورہ ہوا جس میں اہل
علاقہ کو نماز عصر کے بعد نیکی کی
دعوت کی دی ۔
نماز مغرب کے
بعد زون ذمہ دار مجلس اصلاح اعمال محمد قاسم عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں اہل علاقہ سمیت نمازیوں نے شرکت کی۔ مبلغ دعوت اسلامی نے حاضرین کے درمیان نبی پاک صلی
اللہ علیہ وسلم سے محبت کرنے کے طریقے کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے حاضرین کو نیک اعمال کرنے اور عاشقان رسول کے ساتھ مدنی
قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ: محمد شہریار عطاری مجلس کارکردگی
کامونکی کابینہ)
الحمدللہ عزوجل سنتوں کی خدمت کے لیے دعوت اسلامی کے تحت مدنی قافلے دنیا
بھر میں سفر کرتے ہیں۔ اسی سلسلے میں گلگت بلتستان کے عاشقان
رسول ایک ماہ کے مدنی قافلہ میں سفر کرتے ہوئے واربرٹن پنجاب پہنچے جہاں مبلغ دعوت اسلامی مولانا محمد احمد رضا عطاری نے مدنی قافلہ کے عاشقان
رسول کا مدنی حلقہ لگایا ۔
مدنی حلقے میں مولانا محمد احمد رضا عطاری نے 12 دینی کاموں کے حوالے سے تربیت کرتے ہوئے مدنی مذاکرہ دیکھنے کے حوالے سے ان کو
بھر پور ذ ہن دیا نیز مبلغ دعوت اسلامی نے
مختلف امور پر حاضرین کو مدنی پھول دیتے
ہوئے کہا کہ امیر اہل سنت دین دنیا کے ہر معاملہ میں عاشقان رسول کی رہنمائی
فرماتے ہیں ذمہ دار کا مزید کہنا تھا کہ جو کسٹمر کیئر کورس، ٹائم مینجمنٹ کورس
اور فیوچر پلانگ کورس کرنا چاہتا ہے اسے
چاہیے کہ مدنی مذاکرہ میں شرکت کو اپنا معمول بنائے ۔(رپورٹ قاری غلام مصطفی عطاری)
علاقہ دکن
محلہ حلقہ گلاب ماچھی ڈویژن جیکب آباد میں مقامی ذمہ داران سے ملاقات اور مشورے
دعوت اسلامی
کے تحت 12جنوری2021ء بروز منگل مبلغ
دعوت اسلامی محمد اظہر عطاری ڈویژن نگران نے علاقہ دکن محلہ حلقہ گلاب ماچھی ڈویژن
جیکب آباد کا دورہ کیا جہاں مقامی ذمہ داران دعوت اسلامی سے ملاقات کی اور انکے درمیان مدنی حلقے لگائے ۔
مدنی حلقےمیں
مبلغ دعوت اسلامی نے ہفتہ وار رسالہ شان حافظ ملت رحمت اللہ علیہ رسالہ پڑھ کر سنایا
اور حاضرین کو حافظ ملت کے نقش قدم پر چلتے ہوئے علم دین حاصل کرنے کی جستجو پیدا
کرنے ،ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدرسۃ المدینہ بالغان میں شرکت کرنے کا ذہن دیتے ہوئے 12 دینی کام بڑھانے کی ترغیب دلائی نیز ہاتھوں ہاتھ چوک درس کا افتتاح بھی کیا ۔