دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 3 مارچ 2021ء کو اسلام آباد میں مدنی حلقہ ہوا جس میں سرکاری سطح کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِینے سنتوں بھرا بیان کیا اور انہیں دعوت اسلامی کے مختلف ڈیپارٹمنٹ کا تعارف پیش کرتے ہوئے انہیں دینی ماحول سے وابستہ ہونے اور اپنی اولاد کو نیکی کے کاموں کی طرف راغب کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر اراکین شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری اور حاجی وقار المدینہ عطاری بھی موجود تھے۔