5مارچ 2021ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران ریجن، نگران زون اور پاکستان سطح کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے شرکا کی تربیت کی اور مدنی کا موں کی کارکردگی کاجائزہ لیا۔ نگران شوریٰ نے انہیں پاکستان بھر میں دینی کاموں کی دھومیں مچانے، ذمہ داران کو فعال کرنے، ذمہ داران کی تقرری کرنے، ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرے کی تعداد میں اضافہ کرنے، زیادہ سے زیادہ عاشقان رسول کو مدنی قافلوں میں سفر کروانے اور اپنے اپنے شعبے کی کارکردگی بہتر سے بہترین بنانے کا ہدف دیا اور مدنی پھول ارشاد فرمائے۔

اس موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمدشاہد عطاری، مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری، حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی، حاجی اظہر عطاری، حاجی محمد علی عطاری، حاجی امین قافلہ عطاری، حاجی یعفور رضا عطاری، حاجی جنید عطاری مدنی، حاجی وقار المدینہ عطاری، حاجی فضیل عطاری اور حاجی محمد اسلم عطاری بھی موجود تھے۔