11مارچ کو فیصل آباد میں ہونے والے اجتماع شب معراج میں جانشین امیر اہل سنت سنتوں
بھرا بیان فرمائیں گے
27رجب المرجب 1442ھ کی شب بمطابق 11 مارچ
2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ ، مدینہ ٹاؤن سوساں روڈ فیصل آبادسمیت دنیا بھر میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام”اجتماع شبِ
معراج“ کا انعقاد کیا جائیگا۔
اجتماع پاک کا آغاز رات 9:30 بجے تلاوت قرآن
مجید سے ہوگا جبکہ نعت خواں اسلامی بھائی بارگاہ رسالت صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں
ہدیۂ نعت پیش کریں گے۔مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں ہونے والے اجتماع میں
جانشین امیر اہلِ سنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
اجتماع کے بعد جانشین امیر اہل سنت مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کے بیٹوں مولانا قربان رضا عطاری مدنی اور
محمد فیضان رضا عطاری کا نکاح بھی پڑھائیں گے۔
دنیا بھر میں ہونے والے ان اجتماعات میں بالخصوص
”قصیدہ معراج“ بھی پڑھا جائیگا۔