دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے زیرِ اہتمام ڈہرکی ڈویژن حیدر آباد ریجن  کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا ۔ مدنی مشورے میں نگران مجلس شعبہ اصلاح اعمال حاجی سہیل مدنی نے شرکا کی تربیت فرمائی اور اصلاح اعمال کے دینی کاموں کے متعلق تربیت کی۔

اس مدنی مشورے میں حیدر آباد ریجن کے ذمہ دار عبدالرحمن عطاری ، کشمور زون پر اس شعبہ کے ذمہ دار حافظ رجب عطاری، ڈہرکی کابینہ کے محمد حسین عطاری اور اطراف کابینہ کے عبدالستار عطاری، ڈویژن سطح کے ذمہ دار خالد عطاری، اباڑو ڈویژن اور ڈہرکی ڈویژن کے اخلاق عطاری ، ڈہرکی ڈویژن کے نگران محمد منظور مدنی سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران مجلس شعبہ اصلاح اعمال نے شرکا کو شعبہ اصلاح اعمال کے دینی کام کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا، سحری اجتماعات اور یوم قفل مدینہ اجتماعات کے حوالے سے اہداف مقرر کئے۔ (رپورٹ: محمد حسین عطاری شعبہ اصلاح اعمال ڈہرکی کابینہ)

واضح رہے کہ مجلس آئی ٹی اور اصلاح اعمال کے اشتراک سے عاشقانِ رسول کی آسانی کے لئے 72 نیک اعمال کے رسالے کی دعوتِ اسلامی موبائل ایپلی کیشن بنام نیک اعمال بنائی گئی ہے۔ اس ایپلی کیشن کے ذریعے ہم روزانہ72 نیک اعمال کا جائزہ لے سکتے ہیں۔ یہ نیک اعمال موبائل ایپلی کیشن play storeپر نیک اعمال کے نام سے موجود ہے ۔

ایپلی کیشن کا لنک

https://play.google.com/store/apps/details?id=com.dawateislami.madaniinamat&hl=en&gl=US