شعبہ خدام المساجد و المدارس کے تحت پنجاب کے مختلف شہروں میں مساجد و مدارس کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔مساجد و مدارس کا سنگ بنیاد مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد رفیع عطاری نے رکھا۔ اس موقع پر مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقانِ رسول شریک ہوئے۔ عاشقانِ رسول کو مسجد آباد کرنے اور تعمیرات میں اپنا حصہ ملانے کی ترغیب دلائی گئی۔

سنگ بنیاد رکھے جانے والے مقامات کی تفصیلات ملاحظہ کریں: مسجد فیضان مدینہ عبد اللہ 176 کھوڈی، مسجد فیضان عشق رسول R.6-100 ہڑپہ، مسجد فیضان عشق رسول چک نمبر 101/9L گادھیاں ساہیوال، مدرسہ غوثیہ محمدیہ چک 46جی ڈی نور شاہ روڈ نزد ساہیوال، مدرسۃ المدینہ فیضان اہل بیت برائے نابینا افراد کمالیہ شہر، فیضان مدینہ مسجد کا سنگ بنیاد اور جامعہ و مدرسہ کی تعمیرات کا وزٹ، جامع مسجد شمیم و مدرسہ علاقہ قیام پور ٹوبہ ٹیک سنگھ، مدرستہ المدینہ چک 308 سرنگیاں گوجرہ شہر