26فروری 2021ء کو نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اپنے چھوٹے صاحبزادے محمد حسان رضا عطاری اور دیگر ذمہ داران دعوت اسلامی کے ہمراہ فیصل آباد میں محدث اعظم پاکستان حضرت علامہ قاری سردار احمد چشتی قادری رحمۃ اللہ علیہ کے مزار شریف پر حاضری دی۔ اس موقع پر فاتحہ خوانی اور ایصالِ ثواب کا سلسلہ ہوا۔


دعوت اسلامی ڈیفنس کابینہ کے شعبہ تعلیم اور مجلس ڈاکٹر کےزیر اہتمام ڈیفنس   فیز 7 میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں شعبۂ تعلیم سے وابستہ اسٹوڈنٹس ٹیچرز ، ڈاکٹرز اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی نے کامیاب کون کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا ۔ مزید مارچ میں شعبۂ تعلیم کے تحت ہونے والے طہارت کورس کے حوالے سے ذہن سازی کی گئی۔(رپورٹ:محمد حماد رضا میڈیا ڈیپارٹمنٹ ڈیفنس کابینہ)


25 فروری 2021ء  بروز جمعرات ریجن حیدرآباد، زون سکھر، کابینہ میاں جو گوٹھ کے ڈویژن آباد سٹی نزد جیکب آباد میں زیر تعمیر مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا نگرانِ کابینہ اختیار احمد عطاری نے وزٹ کیا اور فیضان مدینہ میں جاری تعمیرات کا جائزہ لیا۔(رپورٹ: اختیار احمد عطاری کابینہ نگران)


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے وکلاء کے زیر اہتمام 24 فروری 2021ء کو شکر گڑھ کے بار روم میں وکلاء اجتماع ہوا جس میں بار کے صدر، نائب صدر اور وکلاء حضرات نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیااور حاضرین کو مدنی پھول دیئے۔ رکن شوریٰ نے انہیں بار میں دینی کاموں کو فروغ دینےاور دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔


25 فروری 2021ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام شکر گڑھ پنجاب میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبے سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور انہیں دینی ماحول سے وابستہ ہونے، دینی کاموں میں شرکت کرنے، اور دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔


شعبہ تعلیم دعوت اسلامی کے نگران عبد الوہاب عطاری نے 25 فروری 2021ء کو ڈاکٹر ولی الدین (وائس چانسلرسرسید انجینئرنگ یونیورسٹی کراچی)، ریحان شمس (ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئر)، سید سرفراز علی (یونیورسٹی رجسٹرار)، عماد الحق (چیئرمین فیکلٹی بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ شوشل سائنسز)، عبد الوحید بھٹو (داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کراچی کے Pro V.C) اور یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس سے ملاقات کی۔عبد الوہاب عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کے مختلف ڈیپارٹمنٹ کا تعارف پیش کیااور 3 مارچ 2021ء کو ہونے والے اسٹوڈنٹس اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔


جانشین امیر اہل سنت مولانا عبید رضا عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی آج شام 6:00 بجے اپنے Facebook Pageپر لائیو ہونگے۔ اس سلسلے میں عاشقان رسول سوالات کرکے شرعی و دنیاوی رہنمائی حاصل کرسکیں گے۔

سلسلےمیں Joinہونے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:

https://www.facebook.com/UbaidRazaJA


دعوتِ اسلامی کے شعبے کفن دفن کے زیر اہتمام  گوجرانولہ کے ڈویژن موڑ ایمن آباد کے جامعۃ المدینہ میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء کرام نے شرکت کی۔

رکن کابینہ محمد مختار عطاری نے مدنی پھول دیتے ہوئے اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو کفن دفن کا عملی طریقہ بتایا۔(رپورٹ: محمد ذیشان عطاری ڈویژن ذمہ مجلس کفن و دفن)


شعبہ پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 24 فروری 2021ء کو ملتان میں پروفیشنلز اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں M.B.B.S، ٹیچرز، P.H.Dڈاکٹرز، آئی ٹی پروفیشنلز اور انجینئرز نے شرکت کی۔

نگران شعبہ پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکاکو دعوت اسلامی کی دینی خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے انہیں دینی کاموں میں تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔محمد ثوبان عطاری نےانسانی زندگی کے متعلق سائنسی تحقیق بھی بیان کیا اور شرکا کو اچھی زندگی گزارنے کے حوالے سے Different Tipsبھی بیان کیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 23 فروری 2021ء کو خانیوال کے بینکویٹ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔

نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کی مختلف ڈیپارٹمنٹ کا تعارف پیش کرتے ہوئے انہیں دینی ماحول سے وابستہ ہونے اور دینی کاموں میں تعاون کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 23 فروری 2021ء کو ایسپائر Aspire کالج اور ٹیکنیکل کالج خانیوال میں ٹریننگ سیشن کا انعقاد ہوا جس میں کالج کے اسٹوڈنٹس، ٹیچرز اور پرنسپل نے شرکت کی۔

نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے بیان کیا اور شرکا کو اچھی زندگی گزارنے کے حوالے سے اہم نکات فراہم کئے ۔ محمد ثوبان عطاری نے انہیں اپنی صلاحیتوں کو دین کاموں میں صرف کرنے اور دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی حاصل کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی آج 25 فروری 2021ء  سے 6مارچ 2021ء تک عشرہ ماہنامہ فیضان مدینہ منانے جارہی ہے۔ اس حوالے سے امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عاشقان رسول کو خود بھی ماہنامہ فیضان مدینہ کی سالانہ بکنگ کروانے اور دوسروں اسلامی بھائیوں پر انفرادی کوشش کر کے بکنگ کروانے کی ترغیب دلائی ہے اوردعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

واضح رہے کہ عاشقان رسول ماہنامہ فیضان مدینہ کی سالانہ بکنگ سادہ شمارہ 1000روپے اور رنگین شمارہ 1400 میں کرواسکتے ہیں۔

دعائے عطار

یارب المصطفٰے ! جو کوئی 12 ماہ کے لئے ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کروائے اور کم از کم 25 افراد کو اس کے لئے تیار بھی کرے اس کو حج کی سعادت نصیب فرما، میٹھا میٹھا مدینہ دکھا، ایمان کی سلامتی نصیب ہو، بُرے خاتمے سے حفاظت ہو، بے حساب مغفرت ہواور تیرے پیارے حبیب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا پڑوس جنت الفردوس میں عنایت ہو۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

ماہنامہ فیضان مدینہ گھر بیٹھےحاصل کرنے اور سالانہ بکنگ کے لئے اس نمبرپر Whatapp اور کال کریں: 03131139278