24 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
شعبہ خدام المساجد و المدارس دعوت اسلامی کے زیر
اہتمام کراچی کے مختلف علاقوں میں مساجد و مدارس کے قیام کے لئے تعمیراتی کاموں کا
سلسلہ جاری ہے۔
پچھلے دنوں مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا
محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی نے ان مقامات کا دورہ کیا اور وہاں ہونے والے
تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ نگران شوریٰ نے ان علاقوں میں مقامی شخصیات سے
ملاقاتیں بھی کیں اور دعوت اسلامی کی پروجیکٹس کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے انہیں
نئے مساجد و مدارس بنانے کے اہداف دیئے۔
اس موقع پر اراکین شوریٰ حاجی محمد امین
عطاری، حاجی امین قافلہ عطاری، حاجی محمد علی عطاری اور دعوت اسلامی کے ذمہ داران
موجود تھے۔