21 فروری 2021ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ڈاکٹر ارفع اقبال چیف ایگزیکٹو پنجاب بورڈ آف انویسمنٹ کے صاحبزادے اسسٹنٹ کمشنرمحمد مرتضیٰ  کی شادی کے سلسلے میں ان کی رہائش گاہ پر محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر انکم ٹیکس محمد بلال، سیکرٹری فنانس محمد حسین رانا، بریگیڈیئرسلمان اکبر اور عزیزو اقارب سمیت دعوت اسلامی کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان اور شرکا کو خوشی کے موقع پر اس طرح کے محافل کا انعقاد کرنے کا ذہن دیا۔ رکن شوریٰ کے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے دینی کاموں میں شرکت کرنے اور تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔