دعوت اسلامی کے تحت 20 فروری 2021ء کو ملیہا ٹاؤن لیہ میں مسجد ”فیضان عشق رسول“کا افتتاح ہوا۔

مسجد کا افتتاح مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد رفیع عطاری فرمایا جبکہ اس موقع پر مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی افراد نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ نے مسجد کو جلد تعمیر کرنے اور اس کو آباد کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے اور اختتام دعا کا سلسلہ بھی ہوا۔