دعوت اسلامی کا ایک شعبہ تقسیم رسائل بھی ہے جس کا کام گھر، دفتر، دکان، یونیورسٹیز اور جامعات و مدارس میں شیخ طریقت امیر اہل  سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اور مکتبۃ المدینہ کی کتب و رسائل تقسیم کروانا ہے۔

اسی سلسلے میں ملتان کے علاقے حُسن آباد میں شعبہ تقسیم رسائل کے تحت نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا ۔ نگران شعبہ تقسیم رسائل سید حسنین عطاری نے دکانداروں کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور اپنے مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لئے امیر اہل سنت اور مکتبۃ المدینہ کی کتب و رسائل تقسیم کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ مدارس المدینہ للبنین و للبنات بچوں اور بچیوں کو تعلیمِ قرآن حفظ و ناظرہ  سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ بااخلاق و باکردار بنانے میں مصروف عمل ہے۔ دعوت اسلامی کی انہیں کاوشوں کو دیکھتے ہوئے کئی اسلامی بھائی دعوت اسلامی کو اپنی جگہیں پیش کرتے رہتے ہیں۔

تلوکر ٹاؤن محلہ نئی آبادی نزد ریلوے اسٹیشن ہری پور ہزارہ کی ایک شخصیت نے بھی اسی طرح للبنین و للبنات بناکر دعوت اسلامی کو پیش کیا۔مدرسۃالمدینہ کے افتتاح کے موقع پر جامع مسجد قباء المعروف گوہر والی میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ خدام المساجد و المدارس کے تحت مسجد ”فیضان عشقِ رسول“ کی تعمیر کا سلسلہ جاری ہے۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی فاروق جیلانی عطاری نے نگران میر پور خاص زون اور دیگر ذمہ داران کے ہمراہ ٹنڈہ الٰہ یار میں مسجد فیضان عشق رسول مسجد کا دورہ کیا اور وہاں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔

اسی طرح ٹنڈو الٰہ یار کی ہی ایک کالونی میں فیضان عشق رسول مسجد کی تعمیر کے لئے جگہ حاصل کرلیا گیا ہے۔


مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری پچھلےدنوں دینی کاموں کے سلسلے میں بلوچستان کے دار الحکومت کوئٹہ کے دورے پر تھے۔

دوران دورہ رکنِ شوریٰ نے نگران زون اور نگران کابینہ کے ہمراہ کوئٹہ میں قائم جامعہ اسلامیہ نوریہ صابریہ میں حضرت مولانا عبد الرزاق حبیبی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی صاحب سے ملاقات کی۔ رکن شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کے تحت چلنے والے جامعات المدینہ اور مدارس المدینہ کے تعلیمی سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ دی اور فیضان مدینہ کراچی آنے کی دعوت دی۔

بعد ازاں رکن شوریٰ نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ جامعہ غوثیہ قاسمیہ انوار باہو وحدت کالونی کوئٹہ میں حضرت علامہ مولانا مفتی غلام محمد قاسمی قادری رحمۃ اللہ علیہ کے مزار شریف پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام سلاٹر روڈ لیاری کراچی کی جامع مسجد مقبول میں گیارہویں شریف کے سلسلے میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں عاشقانِ اولیاء نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی ابو البنتین حاجی محمد حسان عطاری مدنی نے جنت کے متعلق سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ جنتیوں کے لباس میلے اور پرانے نہیں ہونگے، جنت میں نیند بھی نہیں ہوگی کیونکہ نیند ایک قسم کی موت ہےاور جنت میں موت نہیں۔ آپ نے مزید فرمایا کہ جنتیوں کو اس کے اعمال کے حساب سے مقام دیا جائیگا، یعنی جس کی جتنی زیادی نیکیاں اس کو اتنا زیادہ مقام و مرتبہ ملے گا۔

حاجی حسان عطاری نے بچوں کی تربیت کے حوالے سے مدنی پھول دیتے ہوئے شرکا کو مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


شہید دعوت اسلامی سجاد عطاری اور رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری کے بہنوئی حاجی توقیر خان عطاری19 دسمبر 2020ء کو رضائے الہی سے انتقال کرگئے۔

مرحوم کی نماز جنازہ رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری کی امامت میں ادا کردی گئی۔

مرحوم حاجی توقیر خان عطاری کے ایصالِ ثواب کے لئے 25 دسمبر 2020ءبروز جمعہ مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا۔

اس اجتماع پاک میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے۔

واضح رہے کہ فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن میں جمعہ کی نماز 2 بجے ادا کی جائیگی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 27 دسمبر 2020ء کو شام 4 بجے جامع مسجد قباء نیوکینال پارک تاج باغ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا۔

اس اجتماع پاک میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری ”بیوی کے حقوق“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 12 دسمبر 2020ء کو شیخوپورہ میں ایصالِ ثواب اجتماع ہوا جس میں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اپنے مرحومین کے لئے زیادہ سے زیادہ ایصالِ ثواب کرنے کی ترغیب دلائی۔ نگرانِ مجلس انہیں دینی کاموں میں تعاون کرنے کا بھی ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 15 دسمبر 2020ء کو کوہسار کالونی حیدر آباد میں قائم جامع مسجد فیضان رقیہ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقادکیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔

نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور سیرت رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔ 


14دسمبر 2020ءکو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام انڈس ہوٹل حیدر آباد میں پروفیشنلز اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبے سے وابستہ پروفیشنلز حضرات نے شرکت کی۔

نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دینی کاموں میں اپنے دوستوں کے ساتھ شرکت کرنے کا ذہن دیا۔محمد ثوبان عطاری نے دینی کاموں میں تعاون کرنے کا ذہن بھی دیا۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی  کے زیر اہتمام فلاحی ادارے سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ حیدر آباد کے آڈیٹوریم میں پروفیشنلز اجتماع ہوا جس میں I.Tڈیپارٹمنٹ کے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسٹوڈنٹس کو تعلیم مکمل کرنے کے بعد اپنی صلاحیتوں کو دینی کاموں صرف کرنے کا ذہن دیا۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ایشین انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس حیدر آباد میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ادارے کے اسٹوڈنٹس، ٹیچرز اور پرنسپل نے شرکت کی۔

نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو سنتِ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مطابق زندگی گزارنےاور ادارے میں وقتاً فوقتاً دینی سیشن رکھوانے کا ذہن دیا۔