دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 17 فروری 2021ء کو شاہین میرج ہال بلاک Eعارف والا میں تاجر اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی تاجران، مختلف شخصیات اور ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ نے رکن حاجی محمد رفیع عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کے شعبہ جات اور دیگر پروجیکٹس کا تعارف پیش کرتے ہوئے انہیں دینی کاموں میں تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔رکن شوریٰ نے انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔