دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 7،6،5 فروری 2021ء بمطابق 22 جمادی الاُخریٰ 1442ھ کو حضرت سیدنا ابو بکرصدیق رضی اللہ عنہ کے ایصالِ ثواب کے لئے پاکستان بھر سے مدنی قافلے سفر کرینگے۔

پچھلے دنوں ہونے والے مدنی مذاکرے میں مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے عاشقان رسول کو مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جبکہ شیخ طریقت امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ان دنوں قافلے میں سفر کرنے والے عاشقان رسول کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یارب المصطفٰے! 7،6،5، فروری 2021ء تین دن کے مدنی قافلے میں جو جوعاشقان رسول سفر کراور جو میری مدنی بیٹی کسی محرم کو سفر کے لئے تیار کرے الٰہ العالمین اس کو بُرے خاتمے سے بچا، ایمان کی سلامتی دےاور وقتِ نَزع پیارے حبیب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا جلوہ دِکھا، محبوب کریم کرم فرمادیں اور کلمہ پڑھادیں اور ایمان پر اس کی دنیا سے رخصتی ہو۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم