دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 5دسمبر 2020ء کو ایڈن ویو سوسائٹی لاہور میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں لاہور چیمبر آف کامرس کے تاجران نے شرکت کی۔

نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو تجارت کے مسائل سیکھنے کے ساتھ ساتھ دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 5 دسمبر 2020ء کو پولیس ڈیپارٹمنٹ S.S.Pسینٹرل آفس کراچی میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں پولیس کے عہدیداران اور دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو خدمت انسانیت میں پیش پیش رہنے اور اس معاملےمیں ذات مصطفی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو اپنا آئیڈیل بنانے کا ذہن دیا۔


سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے تحت شاہ پور صدر حلقہ ڈپٹیانوالہ  میں 04 دسمبر2020ء بروز جمعۃ المبارک مدنی مشورہ ہوا جس میں علاقائی مشاورت سمیت حلقہ ذمہ داران نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں نگران کابینہ ندیم عطاری نے 12 دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے شرکا کو دینی کاموں کو مزید بہتر کرنے کی تجاویز پیش کیں اور ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرہ میں شرکت کو یقینی بنانے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ: بلال عطاری ڈویژن مدنی انعامات)


وفاقی اور سندھ کابینہ کے یوتھ پارلیمنٹ کے 13 رکنی وفد نے دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی سے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ملاقات کی۔ملاقات کے موقع پر رکن شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری اور مجلس پروفیشنلز کے ذمہ داران سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے۔

وفد نے نگران شوریٰ کو اپنا تعارف کروایا جس پر نگران شوریٰ نے انہیں فیضان مدینہ کی تشریف آوری پر خو ش آمدید کہا۔ ا س موقع پر نگران شوریٰ نے انہیں ہر نیک و جائز کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کے حوالے سے مدنی پھول بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ ہمیں سوتے وقت بھی یہ نیت کرنا چاہیئے کہ عبادت میں قوت حاصل کرنے کے لئے سورہا ہوں۔ نگران شوریٰ نے مزید کہا کہ ہر کام اللہ کی رضا کے لئے کیا جائے یہاں تک کہ اگر کسی سے ملاقات بھی کریں تو اللہ کی رضا کے لئے ملاقات کریں۔

یوتھ پارلیمنٹ کے وفد دعوت اسلامی کے اقدام کو خوب سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


پچھلے دنوں داتادربار مسجد لاہور کے خطیب مفتی رمضان سیالوی صاحب کی والدہ رضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں۔

دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی جنید عطاری دیگر ذمہ داران کے ہمراہ ان کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں مفتی رمضان سیالوی صاحب سے ملاقات کرتے ہوئے تعزیت کی۔ رکنِ شوریٰ نے ان کی والدہ مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور بلندی درجات اورمغفرت کے لئے دعائیں کیں۔ رکن شوریٰ نے مفتی رمضان صاحب سے دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں ممکنہ معاونت کی درخواست بھی کی۔ 


آج رات عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں نگران شوریٰ کی خالہ کا سوئم ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق  رات 8:00 بجے قرآن خوانی کا سلسلہ ہوگا جبکہ 8:30 بجے نگران شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

اس پروگرام کے بعد ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا جائیگا جس میں امیر اہلِ سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ مدنی پھول ارشاد فرمائیں گے۔

واضح رہے کہ 3دسمبر 2020ء کو دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی کی خالہ کا رضائے الٰہی سے انتقال ہوگیا تھا۔ مرحومہ کی نماز جنازہ جانشین امیر اہل سنت مولانا عبید رضا عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی کی امامت میں بروز جمعہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ادا کردی گئی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 01دسمبر2020ء بروز  منگل فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورے کا اہتمام ہوا جس میں ریجن ذمہ دار ،زون ذمہ دار، اراکین کابینہ اور ڈویژن و علاقہ سطح کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور عطاری نے شرکا کو ذیلی حلقے تک تقرری مکمل کرنے خود مدنی قافلوں میں سفر کرنے کروانے اور نیک اعمال کے نفاذ کے متعلق اہم نکات دیتے ہوئےحاضرین کو 13 دسمبر2020ء بروز اتوار سے ہونے والے 1 ماہ کے مدنی قافلوں کی بھرپور ترغیب دلائی۔( رپورٹ: غلام جیلانی عطاری مدنی قافلہ فاروق آباد کابینہ)


دعوت اسلامی کے اراکینِ شوریٰ ، ذمہ داران اور مبلغین دعوت اسلامی وقتاً فوقتاً دینی کاموں کے سلسلے میں ملک و بیرون ملک سفر کرتے رہتے ہیں۔

اسی سلسلے میں اراکینِ شوریٰ حاجی سید لقمان عطاری اور حاجی محمد علی عطاری رواں ماہ پاکستان کےمختلف شہروں کا دورہ کرینگے جہاں مجلس خدام المساجد و المدارس، شعبہ اثاثہ جات اور مجلس تعمیرات کے ذمہ داران سے مشورہ کرنا اور ان کے تحت ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لینا ان کے شیڈول میں شامل ہے۔

شیڈول کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

آج 3 دسمبر 2020ء کو حیدر آباد میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے جبکہ اجتماع کے بعد ذمہ داران کا مدنی مشورہ کرینگے،4اور 5دسمبر 2020ء کو ملتان ریجن، 6دسمبر 2020ء کو فیصل آباد ریجن، 7دسمبر 2020ءکو لاہور ریجن، 8 اور 9 دسمبر 2020ء کو اسلام آباد ریجن میں نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری کے ساتھ مدنی مشورہ ہوگا۔

واضح رہے کہ پنجاب میں ذمہ داران کے ساتھ ہونے والے تمام مدنی مشورے کا وقت بعد نماز ظہر سے نماز عشاء تک ہوگا۔


2دسمبر 2020ء کو گڑھی شاہو لاہور میں دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام  ٹیچرز اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف تعلیمی اداروں کے ٹیچر حضرات نے شرکت کی۔

نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اپنے اسٹوڈنٹس کی دینی و دنیاوی لحاظ سے تربیت کرنے اور ان کےدینی معلومات میں اضافہ کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ لاہور ریجن کے ذمہ دار محمد عثمان عطاری کے والد محترم 2دسمبر 2020ء کو رضائے الہی سے انتقال کرگئے۔

مرحوم کی نماز جنازہ چوہنگ لاہور میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری کی امامت میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری، ذمہ داران دعوت اسلامی، اہلِ علاقہ، مرحوم کے اہلِ خانہ اور عزیز و اقارب شریک تھے۔نماز جنازہ کے بعد مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی جبکہ رکن شوریٰ نے لواحقین سے تعزیت بھی فرمائی۔

رکنِ شوریٰ ابوماجد حاجی شاہد عطاری مدنی اور مجلس دعوتِ اسلامی کے شب وروز کے اراکین محمد عثمان عطاری سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ پاک مرحوم کے جنت میں بلند درجات عطافرمائے۔


اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ جامع مسجد فیضانِ نوری رضوی چنن روڈ جوہرٹاؤن لاہورمیں دینی کام بڑھنے کی وجہ سے نمازیوں کی تعداد میں اضافہ ہو اجس کے باعث مسجد کی جگہ چھوٹی پڑرہی تھی۔ اسی مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے اسلامی بھائی انفرادی کوشش کے ذریعے 3 کروڑ 55لاکھ کی لاگت سے مسجد کی توسیع کے لئے مزیدجگہ خریدنے میں کامیاب ہوگئے۔

اس وسیع جگہ کے افتتاح کے موقع پر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ داران دعوت اسلامی، اہلِ علاقہ اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔ مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مسجد کی تعمیرات میں حصہ لینے اور مالی تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔


پچھلے دنوں جوہر ٹاؤن لاہور کی سیاسی شخصیت سجاد ربانی کی والدہ رضائے الہی سے انتقال کرگئیں۔

وفات کی خبر ملنے پر 2دسمبر 2020ءکو مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری سجاد ربانی کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے مرحومہ کے لواحقین اور عزیز و اقارب سے تعزیت کی اور انہیں صبر کی تلقین فرمائی۔رکن شوریٰ نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی۔ حاجی یعفور رضا عطاری نے ان کے اہلِ خانہ کو اپنے مرحومین کے لئے زیادہ سے زیادہ ایصالِ ثواب کرنے اور دینی کاموں میں تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔