ہر جمعرات کی طرح آج بھی دعوتِ اسلامی کی جانب سے دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے جائیں گے۔

اجتماع پاک کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوگا اور اس کے بعد بارگاہ رسالت صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں نعت شریف پیش کی جائیگی۔ان اجتماعات میں اراکین شوریٰ سمیت مبلغین دعوت اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے ، بیان کے بعد ذکر و اذکار، رقت انگیز دعا اور پھر صلوۃ و سلام کا سلسلہ بھی ہوگا۔

تمام عاشقان رسول اپنے اپنے ڈویژن میں ہونےوالے اجتماع پاک میں شرکت کریں اور آخرت کے لئے نیکیوں کا ذخیرہ اکٹھا کریں۔


دعوت اسلامی کی مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی اور میڈیکل ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی  کے زیر اہتمام28 دسمبر 2020ء سے میڈیکل کے شعبہ سے وابستہ افراد کے لئے سات دن کا ”اصلاح اعمال کورس“ شروع ہونے جارہا ہے۔

اس کورس میں شرکت کرنے والے کو حسن اخلاق، طہارت و نماز، اولاد کی تربیت اور علم دین سیکھنے کے فضائل کے ساتھ ساتھ دیگر شرعی مسائل کے بارے میں آگاہی فراہم کی جائیگی۔

واضح رہے اس کورس کا دورانیہ روزانہ ایک گھنٹہ ہوگا جو رات 7:30 بجےفیضان آن لائن اکیڈمی کے آفیشل Facebook سے براہ راست کروایا جائیگا۔

کورس میں شرکت کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:

https://www.facebook.com/FaizanOnlineAcademy


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے زیر اہتمام کراچی میں قائم جامعۃ المدینہ نیول کالونی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں جامعۃ المدینہ کے اساتذۂ کرام نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے دینی کام، تعطیل اعتکاف اور علاقائی دورہ کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی اور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن دیا۔

بعد ازاں رکن شوریٰ نے سردی سے حفاظت کے لئے جامعۃ المدینہ کے رہائشی طلباء میں کمبل تقسیم فرمائے اور مسجد فیضان اولیاء مسجد کی تعمیراتی کا جائزہ لیا۔


مجلس شعبہ تعلیم کے تحت سردیوں کی چھٹیوں میں تعلیمی اداروں کے طلبہ، اساتذہ و دیگر کیلئے رہائشی فیضانِ نماز و اصلاح اعمال کورسز کا سلسلہ شروع ہونے جارہا ہے۔

کورسز کا شیڈول

شعبہ  تعلیم کے  تحت  ہونے  والے کورسز کی  تفصیلات (winter vacations 2020)

#

ریجن

زون

شہر

تاریخ

ایڈریس

ذمہ دار کا نام

را بطہ نمبر

1

کراچی

کراچی

12/29/2020

عالمی  مدنی  مرکز

محمد سلمان عطاری

0335-2435835

2

حیدرآباد

نواب شاھ

بھٹ شاھ

18/12/2020

فیضان مدینہ بھٹ شاھ

کاشف عطاری

0317-6781126

3

نواب شاھ

سانگھڑ

24/12/2020

فیضان مدینہ سانگھڑ

ارسلان عطاری

0316-3730348

4

نواب شاھ

مورو

26/12/2020

فیضان مدینہ مورو

عبدالغفار عطاری

0313-3551677

5

لاڑکانہ

لاڑکانہ

1/1/2021

فیضان مدینہ لاڑکانہ

عادل عطاری

0313-2625863

6

لاڑکانہ

سیون

1/1/2021

فیضان مدینہ سیون

نجیب اللہ عطاری

0306-3561393

7

ملتان

ملتان

ملتان

23-12-2020

فیضان مدینہ ملتان

قاری طارق امیتاز

0300-6334511

8

بہاول پور

کہروڑ پکا

25-12-2020

فیضان مدینہ کہروڑ پکا

ارشد حسن مد نی

0300-4053726

9

وہاڑی

بورے والا

25-12-2020

فیضان مدینہ بورے والا

اللہ یار عطاری

0306-6355525

10

بہاولنگر

بہاولنگر

25-12-2020

فیضان مدینہ بہاولنگر

عاصم عطاری

0301-7890363

11

احمد پور

احمد پور

25-12-2020

فیضان مدینہ احمد پور شرقیہ

احمد رضا عطاری

0340-4960323

12

رحیم یار خان

خان پور

25-12-2020

فیضان مدینہ خان پور

راشد عطاری

0306-9637493

13

ڈی جی خان

ڈی جی خان

25-12-2020

فیضان مدینہ ڈی جی خان 

عطا محمد عطاری

0331-7312826

14

شجاع آباد

میلسی

25-12-2020

فیضان مدینہ میلسی

عبداخالق عطاری

0333-6149086

15

مظفر گڑہ

مظفر گڑہ

18-12-2020

فیضان مدینہ مظفر گڑہ

شفقت عطاری

0308-2394983

16

فیصل آباد

فیصل آباد

فیصل آباد

28/12/2020

فیضان مدینہ فیصل آباد

عمران عطاری

0345-7006924

17

جھنگ

جھنگ

28/12/2020

فیضان مدینہ جھنگ

عبدالمنان عطاری

0312-6508012

18

لیہ

لیہ

25/12/2020

رضائے مصطفی مسجد محلہ گڑیانوالی والا جنوبی بازار لیہ

محمد باقر عطاری

0305-9047429

19

میانوالی

میانوالی

27/12/2020

حافظ میاں سیف العلی قادری مسجد میانوالی شہر

اعجاز

0336-4009901

20

جڑانوالہ

جڑانوالہ

25/12/2020

فیضان مدینہ ،مدینہ ٹاؤن جڑانوالہ

احتشام عطاری

0311-7269677

21

ٹوبہ

گوجرہ

25/12/2020

فیضان مدینہ گوجرہ

شہزاد عطاری

0313-8125340

22

سرگودھا

سرگودھا

26/12/2020

فیضان مدینہ علی ٹاؤن نزد سوئی گیس آفس سرگودھا

راحیل عطاری

0311-3031126

23

اوکاڑہ

اوکاڑہ

25/12/2020

فیضان مدینہ اوکاڑہ

احمد ندیم عطاری

0300-4159463

24

ساہیوال

میاں چنوں

28/12/2020

جامع مسجد نوری فیصل ٹاؤن میاں چنوں

غلام حیدر عطاری

0305-6303211

25

بھلوال

بھلوال

24/12/2020

جامع مسجد جنگی شاہ مین بازار میانی

عمران عطاری

0307-3387272

26

پاکپتن

عارف والا

27/12/2020

فیضان مدینہ محمدی ٹاؤن عارف والا

شاہد عطاری

0300-8265926

27

پاکپتن

پاکپتن

27/12/2020

فیضان مدینہ منڈی موڑ پاکپتن شریف

شاہد عطاری

0300-8265926

28

پاکپتن

پاکپتن

18/12/2020

فیضان مدینہ جامع مسجد علی محلہ شبیر آباد بونگہ حیات

0302-7854012

29

لاہور

حافظ آباد

حافظ آباد

25 دسمبر

البدر مسجد کسوٹی روڈ، حافظ آباد

شمس الزماں عطاری

0302-7972873

30

حافظ آباد

کالیکی

25 دسمبر

فیضانِ مدینہ کالے کی

اختر عطاری

0301-6882621

31

حافظ آباد

جلالپور بھٹیاں

1 جنوری

فیضانِ مدینہ جلال پور

ڈاکٹر آصف عطاری

0345-6981211

32

ہزارہ

جوہر ٹاؤن، لاہور

25 دسمبر

فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن

محمد سلیم افضل عطاری

0311 5946022

33

پشاور

پشاور

8 جنوری

فیضان مدینہ گلبرگ نمبر 1 پشاور صدر

محمد اظہر سعید عطاری

0347-1500364

34

اسلام آباد

پنڈی اسلام آباد

پنڈی اسلام آباد

28-12-2020

فیضان مدینہ  جی 11مرکز

محمد انس

0317-5434246

35

واہ کینٹ

واہ کینٹ

25-12-2020

فیضان مدینہ گرین سٹی

محمد قاسم

0323-4819692

36

گجرات

گجرات

26-12-2020

فیضان مدینہ نزد پرا نی سبزی منڈی

علی حسن  عطاری

0333-8626059

37

میر پور

چک سواری

28-12-2020

فیضان مدینہ چک سواری

ظہور عطاری /تنویر عطاری

0346-5175975/ 0344-5082741


دعوت اسلامی کا ایک شعبہ تقسیم رسائل بھی ہے جس کا کام گھر، دفتر، دکان، یونیورسٹیز اور جامعات و مدارس میں شیخ طریقت امیر اہل  سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اور مکتبۃ المدینہ کی کتب و رسائل تقسیم کروانا ہے۔

اسی سلسلے میں ملتان کے علاقے حُسن آباد میں شعبہ تقسیم رسائل کے تحت نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا ۔ نگران شعبہ تقسیم رسائل سید حسنین عطاری نے دکانداروں کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور اپنے مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لئے امیر اہل سنت اور مکتبۃ المدینہ کی کتب و رسائل تقسیم کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ مدارس المدینہ للبنین و للبنات بچوں اور بچیوں کو تعلیمِ قرآن حفظ و ناظرہ  سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ بااخلاق و باکردار بنانے میں مصروف عمل ہے۔ دعوت اسلامی کی انہیں کاوشوں کو دیکھتے ہوئے کئی اسلامی بھائی دعوت اسلامی کو اپنی جگہیں پیش کرتے رہتے ہیں۔

تلوکر ٹاؤن محلہ نئی آبادی نزد ریلوے اسٹیشن ہری پور ہزارہ کی ایک شخصیت نے بھی اسی طرح للبنین و للبنات بناکر دعوت اسلامی کو پیش کیا۔مدرسۃالمدینہ کے افتتاح کے موقع پر جامع مسجد قباء المعروف گوہر والی میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ خدام المساجد و المدارس کے تحت مسجد ”فیضان عشقِ رسول“ کی تعمیر کا سلسلہ جاری ہے۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی فاروق جیلانی عطاری نے نگران میر پور خاص زون اور دیگر ذمہ داران کے ہمراہ ٹنڈہ الٰہ یار میں مسجد فیضان عشق رسول مسجد کا دورہ کیا اور وہاں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔

اسی طرح ٹنڈو الٰہ یار کی ہی ایک کالونی میں فیضان عشق رسول مسجد کی تعمیر کے لئے جگہ حاصل کرلیا گیا ہے۔


مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری پچھلےدنوں دینی کاموں کے سلسلے میں بلوچستان کے دار الحکومت کوئٹہ کے دورے پر تھے۔

دوران دورہ رکنِ شوریٰ نے نگران زون اور نگران کابینہ کے ہمراہ کوئٹہ میں قائم جامعہ اسلامیہ نوریہ صابریہ میں حضرت مولانا عبد الرزاق حبیبی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی صاحب سے ملاقات کی۔ رکن شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کے تحت چلنے والے جامعات المدینہ اور مدارس المدینہ کے تعلیمی سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ دی اور فیضان مدینہ کراچی آنے کی دعوت دی۔

بعد ازاں رکن شوریٰ نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ جامعہ غوثیہ قاسمیہ انوار باہو وحدت کالونی کوئٹہ میں حضرت علامہ مولانا مفتی غلام محمد قاسمی قادری رحمۃ اللہ علیہ کے مزار شریف پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام سلاٹر روڈ لیاری کراچی کی جامع مسجد مقبول میں گیارہویں شریف کے سلسلے میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں عاشقانِ اولیاء نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی ابو البنتین حاجی محمد حسان عطاری مدنی نے جنت کے متعلق سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ جنتیوں کے لباس میلے اور پرانے نہیں ہونگے، جنت میں نیند بھی نہیں ہوگی کیونکہ نیند ایک قسم کی موت ہےاور جنت میں موت نہیں۔ آپ نے مزید فرمایا کہ جنتیوں کو اس کے اعمال کے حساب سے مقام دیا جائیگا، یعنی جس کی جتنی زیادی نیکیاں اس کو اتنا زیادہ مقام و مرتبہ ملے گا۔

حاجی حسان عطاری نے بچوں کی تربیت کے حوالے سے مدنی پھول دیتے ہوئے شرکا کو مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


شہید دعوت اسلامی سجاد عطاری اور رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری کے بہنوئی حاجی توقیر خان عطاری19 دسمبر 2020ء کو رضائے الہی سے انتقال کرگئے۔

مرحوم کی نماز جنازہ رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری کی امامت میں ادا کردی گئی۔

مرحوم حاجی توقیر خان عطاری کے ایصالِ ثواب کے لئے 25 دسمبر 2020ءبروز جمعہ مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا۔

اس اجتماع پاک میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے۔

واضح رہے کہ فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن میں جمعہ کی نماز 2 بجے ادا کی جائیگی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 27 دسمبر 2020ء کو شام 4 بجے جامع مسجد قباء نیوکینال پارک تاج باغ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا۔

اس اجتماع پاک میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری ”بیوی کے حقوق“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 12 دسمبر 2020ء کو شیخوپورہ میں ایصالِ ثواب اجتماع ہوا جس میں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اپنے مرحومین کے لئے زیادہ سے زیادہ ایصالِ ثواب کرنے کی ترغیب دلائی۔ نگرانِ مجلس انہیں دینی کاموں میں تعاون کرنے کا بھی ذہن دیا۔