24 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
نگران پاکستان مشاورت انتظامی کابینہ حاجی محمد
شاہد عطاری نے 28 جنوری 2021ء کو دینی کاموں کے سلسلے میں گجرات کا دورہ کیا جہاں
جامعۃ المدینہ کے طلبہ کے درمیان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔
اجتماع پاک میں نگران پاکستان مشاورت محمد شاہد
عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے انہیں استاد کا ادب و احترام کرنے کے حوالے سے
مدنی پھول دیئے۔ محمد شاہد عطاری نے طلبہ کو 12 دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے اور دین متین کی خدمت کےلئے تعلیم کے
ساتھ ساتھ کوئی نہ کوئی تنظیمی ذمہ داری کوبھی اپنانے کا ذہن دیا۔
بعد ازاں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد
عطاری نے اپنے بچوں کے نانا اور قاری محمد افضل کی قبر حاضری دی اور فاتحہ خوانی
بھی کی۔