مدنی چینل کا مقبول عام سلسلہ ”ذہنی آزمائش سیزن 12“ 15 دسمبر 2020ء سے جاری ہے جس کے اب تک کے ہونے والے تمام  Episodeکو مقررہ تاریخ پر عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے مدنی چینل پر براہ راست نشر کیا جارہا ہے۔

ذہنی آزمائش سیزن 12 مقابلےکے مختلف مراحل سے گزرتے ہوئے Quarter Finalتک پہنچ چکا ہے اور 25 جنوری 2021ء سے Quarter Final جاری ہے۔ذہنی آزمائش سیزن 121st Quarter Finalسے 2nd Semi Final تک کے تمام Episode پاکستان کے مختلف شہروں میں رات 8:30 بجے منعقد ہورہے ہیں جس کو براہ راست مدنی چینل پر نشر کیا جارہا ہے جن کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری فرما رہے ہیں۔

اسی سلسلے کی ایک کڑی 2nd Quarter Final حیدر آباد مصطفیٰ گراؤنڈ میمن سوسائٹی میں منعقد ہوئی جس میں گجرات اور ساہیوال کی ٹیموں کا شاندار مقابلہ رہا۔ بہترین مقابلے کے بعد گجرات کی ٹیم نے مقابلہ جیت کر Semi Final کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

اس موقع پر میں رکن شوریٰ حاجی فاروق جیلانی عطاری، نگران ریجن برمنگھم یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری، نگران مجلس پروفیشنل محمد ثوبان عطاری، دعوت اسلامی کے ذمہ داران اور کثیر تعداد میں عاشقان رسول شریک تھے۔