دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام 22 نومبر 2020ء بروز  اتوار بھاگٹانوالا تحصیل کوٹ مومن ضلع سرگودھا میں سنتوں بھرا اجتماع بسلسلہ شان رحمۃ للعالمین کا انعقاد کیا گیا جس میں زندگی کے مختلف شعبے سے تعلق رکھنے والے عاشقان رسول نے شرکت کی ۔

سنتوں بھرا اجتماع بسلسلہ شان رحمت للعالمین میں مبلغ دعوت اسلامی مولانا عامر رفیق عطاری مدنی نےشان رحمۃ للعالمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے موضوع پر بیان کیا اور حاضرین کو خدمات دعوت اسلامی سے آگاہ کرتے ہوئے بعض شعبہ جات کا تعارف کروایا۔(رپورٹ: فضیل رضا عطاری رکن زون مجلس مدنی چینل عام کریں)


24نومبر2020ء کو شعبہ رابطہ برائے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیر اہتمامNational Institute of Child Health کراچی میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈائریکٹرجمیل اظہر، رجسٹرار ڈاکٹرمحبوب اور پیرا میڈیکل ڈاکٹرز نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے ”آقاﷺ کی ہمدردی“ سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئےمدنی کاموں میں شرکت کرنےکی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: محمد مہشید عطاری، شعبہ تعلیم)


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 24نومبر 2020ء کو یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس اور دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔

نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو فیضان آن لائن اکیڈمی میں داخلہ لینے اورسیرتِ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔


مجلس تحقیقات شرعیہ جو کہ دار الافتاء اہل سنت کے علماء اور مفتیان کرام پر مشتمل ایک فورم ہے اور جدید  پیدا شدہ مسائل پر مقالہ جات لکھ کر علمی بحث اور تنقیح و تحقیق کے بعد مسئلہ کا حل نکالنا اس کا مقصد ہے۔

اس مجلس کے تحت 23 اور 24 نومبر 2020ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان ِ مدینہ کراچی میں ایک سیمینار منعقد ہوا جس میں شیخ الحدیث مفتی قاسم عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی، مفتی علی اصغر عطاری مدنی، مفتی محمد فضیل رضا عطاری، مفتی محمد حسان عطاری مدنی، نگران مرکزی مجلس شوریٰ دعوت اسلامی مولانا محمد عمران عطاری اور دار الافتاء اہلسنت کے علمائے کرام نے شرکت کی۔

منعقدہ سیمینار میں ایامِ خاص میں امتحانات جیسی ضرورت و حاجت کے مواقع پر خواتین قلم سے قرآن پاک لکھ سکتی ہیں یا نہیں، اور مسئلہ فلیٹوں پر سلسلہ وار خرید و فروخت کے موضوع پر علمی کلام ہوا ۔

عنقریب دارالافتاء اہل سنت کی جانب سے فلیٹوں کے مسئلے کی تفصیل پر ویڈیو اپلوڈ کی جائیگی۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 23نومبر 2020ء کو سیالکوٹ میڈیکل کالج میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں میڈیکل کالج کے اسٹوڈنٹس، پروفیسرز، پرنسپل اور دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔

نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی حاصل کرنے اورسیرتِ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلا می جہاں ترقی کے اس دور میں جدید تقاضوں کے مطابق شریعت کے دائرے میں رہتے ہوئے دنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے میں مصروف عمل ہےوہیں علمِ دین کے تعلیمی ادارے جامعات المدینہ و مدارس المدینہ کے ذریعے بھی امت کو علماء مہیا کررہی ہے۔اس وقت دعوت اسلامی  مختلف ممالک میں 850 سے زائد جامعۃ المدینہ کے ذریعے علمِ دین کی ترویج میں مصروف عمل ہےاور یہ سلسلہ مزید جاری ہے۔

اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئےپچھلے دنوں کراچی کے علاقےدھوراجی میں واقع حبیبیہ مسجد کے برابر میں جامعۃ المدینہ دار الحبیبیہ قائم کردیا گیاہے۔ جدید سہولیات سے مزین اس جامعۃ المدینہ کے قیام کا مقصد بالخصوص کالج و یونیورسٹیز کے اسٹوڈنٹس، کاروباری حضرات اور دیگر اسلامی بھائی مختصر دورانیہ میں علمِ دین کی تعلیم حاصل کرسکتے ہیں تاکہ ان کی دینی تعلیم اور کاروبار دونوں جاری رہیں اور یہ لوگ علمِ دین حاصل کرکے عالمِ دین بن کرمعاشرے کی فلاح و بہبود میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔ اس جامعۃ المدینہ میں صبح 7:30 سے 10:30 تک درس و تدریس کا سلسلہ ہوتا ہے۔

اس موقع پر ناظم سید ثاقب عطاری مدنی کا کہنا تھا کہ جامعۃ المدینہ کی کلاسز کو جدید تقاضوں کے مطابق تیار کیا گیا ہےتاکہ اسٹوڈنٹس پُرسکون ماحول میں علمِ دین حاصل کرسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عنقریب ہم ملٹی میڈیا سسٹم پر بھی آرہے ہیں اور اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ پروجیکٹر پر دینی تعلیم دی جائیگی۔


آج رات دعوت اسلامی کے زیر اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں گیارہویں شریف کے سلسلے عظیم الشان اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا۔

اجتماع میلاد کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا جائیگا، اس کے بعد نعت رسول مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم، منقبت غوث اعظم رضی اللہ عنہ، بیان اور مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوگا جس میں امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقان رسول کو مدنی پھول ارشاد فرمائیں گے ۔ مدنی مذاکرے کے اختتام پر صلوٰۃ و سلام اور لنگر غوثیہ کا اہتمام بھی ہوگا۔

تمام عاشقان رسول اپنے اپنے علاقے میں ہونے والے اجتماع میں ضرور شرکت کریں ۔

واضح رہے کہ یہ اجتماع مدنی چینل پر براہ راست بھی نشر کیا جائیگا۔


مجلس مدرسۃ المدینہ کورسز  دعوت اسلامی کے تحت 7دسمبر 2020ء سےعالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں 12 دن کا” تربیتی معلم کورس“ شروع ہونے جارہا ہے۔

نوٹ: معلم کورس میں کامیاب ہونے والےمعلم کو پاکستان کے کسی بھی شہر میں مدرس کورس، قاعدہ و ناظرہ کورس کا درجہ دیا جائیگا۔

داخلہ کے شرائط:

٭معلم کورس میں شرکت کرنے والے اسلامی بھائی نے مدرسۃ المدینہ کے شعبے میں تدریس یا نظامت میں کم از کم 3 سال کا عرصہ بہتر کارکردگی میں گزارا ہو۔ ٭سنی مدارس کے قاری صاحبان بھی داخلہ لے سکتے ہیں۔ ٭معلم کورس میں شامل ہونےوالے اسلامی بھائی کی عمر 20سال اور قومی شناختی کارڈ بناہوا ہو۔ ٭معلم کورس میں شرکت کرنے والے اسلامی بھائی ہر وقت باعمامہ رہنے والے ہوں اور تنظیمی ذمہ دار ہوتو مدینہ مدینہ۔ ٭ معلم کورس میں شرکت کرنے والے اسلامی بھائی نے 2سالہ تجوید و قراءت کورس یا مدرس کورس میں بہتر کیفیت میں کامیاب ہو۔

آن لائن داخلہ ٹیسٹ اور دیگر معلومات کے ان نمبرز پر رابطہ کریں:

03332195483-03139226252

27نومبر 2020ء سے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام تین دن کے” کفن دفن کورس (رہائشی)“ شروع ہونے جارہا ہے۔

کورس کی خصوصیات:

کورس میں نزع کے معاملات ٭غسل میت کا عملی طریقہ ٭کفن بنانے اور پہنانے کا طریقہ ٭جنازے کا طریقہ اور دعائیں ٭ تدفین کا طریقہ ٭کفن دفن کے شرعی مسائل سکھائے جائیں گے۔

تمام عاشقان رسول سے اس کورس میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔

اس کورس میں شرکت کرنے کے لئے ان نمبرز پر رابطہ کریں:

03112792555-03111273616


آج دوپہر 1:30 بجے پنجاب یونیورسٹی اولڈ کیمپس اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی  میں میلاد اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا۔

اس اجتماع میں نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری خصوصی بیا ن فرمائیں گے۔

یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس، ٹیچرز اور دیگر اسٹاف سے اس کانفرنس میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


دعوت اسلامی کی مجلس ائمہ مساجد کے زیر اہتمام 4دسمبر 2020ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں عاشقان رسول کا اجتماع ہوگا جس میں امام صاحبان، امامت کورس کے طلباء اور مسجد کمیٹی کے اراکین شرکت کریں گے۔

اس تربیتی اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے۔

تمام امام صاحبان اور مسجد کمیٹی کےاراکین سے اس اجتماع میں شرکت کرنے اور اس کی دعوت کو عام کرنے کی درخواست ہے۔


آج دوپہر 12:30 بجے میڈیکل کالج سیالکوٹ کے مین آڈیٹوریم  میں سیرت النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کانفرنس کا انعقاد کیا جائیگا۔

اس کانفرنس میں نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری خصوصی بیا ن فرمائیں گے۔

کالج کے اسٹوڈنٹس، ٹیچرز اور دیگر اسٹاف سے اس کانفرنس میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔