پچھلے دنوں مدنی مرکز دعوت اسلامی مدینہ مسجد واربرٹن میں گلگت سے تشریف لائے مدنی قافلہ کے عاشقان رسول اور تاجر اسلامی بھائیوں کے درمیان مدنی حلقہ کا سلسلہ ہوا جس میں مبلغ دعوت اسلامی و مدرستہ المدینہ بالغان کے ذ مہ دارمحمد احمد رضا عطاری نے دعوت اسلامی کے شعبہ جات کے متعلق تفصیلی گفتگو کی۔

مبلغ دعوت اسلامی نے مدرستہ المدینہ بالغان کے حوالے سے تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ جو عاشقان رسول بچپن میں قرآن نہیں سیکھ سکے وہ حضرات تلفظ اور تجوید و قرات کے مطابق قرآن پاک پڑھنے سیکھنے کے لیے مدرستہ المدینہ بالغان میں شرکت فرمائیں یہ شعبہ آپ کی مارکیٹ میں سکول کالجز میں آپ کو فری آف کاسٹ فی سبیل اللہ قرآن پاک کی تعلیم فراہم کرے گا۔

دوسری جانب مبلغ دعوت اسلامی پچھلے دنوں جامعہ مسجد نگینہ غلہ منڈی وار برٹن میں بعد نماز مغرب سنتوں بھرا بیان کیا جس میں آقا صلی اللہ علیہ و اٰلہ و سلم کی امت سے محبت کے حوالے عاشقان رسول کو مدنی پھول دیئے اور آقا صلی اللہ علیہ و اٰلہ و سلم کی سنتوں پر عمل کرتے ہوئے آقا صلی اللہ علیہ و اٰلہ و سلم سے محبت کی ترغیب دلائی جبکہ امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کے ہفتہ وار مدنی مذاکرہ میں شرکت کی دعوت بھی دی۔