دعوت اسلامی کے تعلیمی ادارے کلفٹن کابینہ میں قائم جامعۃ المدینہ میں20جنوری 2021ء کو سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃ المدینہ کے طلبہ کرام نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی تربیت کرتے ہوئے 12دینی کام اور بالخصوص تعطیل اعتکاف کے حوالے سے مدنی پیش کئے۔ رکن شوریٰ کے قافلوں کی سمتوں کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔

اس موقع پر رکن مجلس جامعۃ المدینہ سید ساجد عطاری مدنی سمیت اساتذہ کرام اور ناظمین موجود تھے۔