24 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کے مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران
مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی ان دنوں دینی
کاموں کے سلسلے میں پنجاب کے دورے پر ہیں۔
دوران دورہ 20جنوری 2021ء کو نگران شوریٰ مولانا
محمد عمران عطاری نے نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری اور رکن
شوریٰ حاجی یعفور رضاعطاری سمیت دیگر اسلامی بھائیوں کے ہمراہ لاہور میں حضرت داتا
علی ہجویری رحمۃاللہ علیہ کےمزار شریف حاضری دی۔
اس موقع پر فاتحہ خوانی اور ایصالِ ثواب کے ساتھ
ساتھ دعا کا سلسلہ بھی ہوا۔