دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ گوجرانوالہ میں 19 جنوری 2021ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں گوجرانوالہ زون اور حافظ آباد زون میں قائم جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ کے ناظمین اور اساتذہ کرام نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے شرکا کی تربیت کی اور دینی کاموں میں خود بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور اپنے طلبہ کو بھی اس میں شرکت کروانے کا ذہن دیا۔

اس موقع پر نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری، اراکین شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری اور حاجی محمد اظہر عطاری بھی موجود تھے۔