عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی جہاں اسلامی بھائیوں کو دینی تعلیم سے آراستہ کرنے کی کوششیں کررہی ہے وہیں اسلامی بہنوں کو بھی علمِ دین سے فیض یاب کروانے کے لئے راہ ِہموار کررہی ہے۔  دعوت اسلامی نے اسلامی بہنوں کو دینی تعلیم کی طرف گامزن کرنے کے لئے تین مجالس شارٹ کورسز، دارالسنہ للبنات اور مدرسۃ المدینہ بالغات کا قیام کر رکھا ہے۔

ان مجالس کے تحت ملک بیرون ملک میں درست مخارج کے ساتھ قرآن پاک پڑھنا ، نماز، روزہ اور دیگر شرعی مسائل اور اچھی زندگی گزارنے کے حوالے سے وقتاً فوقتاً مختلف کورسز کروائے جاتے ہیں ۔ ان مجالس کے زیر اہتمام سال 2020ء میں ملک بیرون میں 55 کورسز 21 ہزار 602 مقامات پر کروائے گئے جن میں 3لاکھ 58 ہزار 59 اسلامی بہنوں نے کورسز کرنے کی سعادت حاصل کی۔

ان مجالس کے تحت سال 2020ء میں کروائے جانے والے کورسز کی تفصیلی کارکردگی ملاحظہ کریں۔

مجلس شارٹ کورسز

اس شعبے کے تحت صرف غیر رہائشی کورس کروائے جاتے ہیں۔

شارٹ کورسز کے تحت ملک و بیرون ملک میں 34 مختلف کورسز 20 ہزار 323 مقامات پر ہوئے جن میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد 3لاکھ 39 ہزار 267 رہی۔

دار السنہ للبنات

اس شعبے کے تحت پاکستان میں 8 اور ہند میں 7اقسام کے مختلف کورسز کروائے جاتےہیں۔

دارالسنہ للبنات پاکستان کے زیر اہتمام کل 24 رہائشی کورسز ہوئے جبکہ 6 آن لائن کورسز کروانے کا سلسلہ رہا۔

ان کورسز میں ملک و بیرون ملک سے 3 ہزار 902اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔

مدرسۃ المدینہ بالغات

اس شعبے کے تحت رہائشی اور غیر رہائشی 6اقسام کےکورسز کروائے جاتے ہیں ۔

مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام ملک و بیرون ملک میں 1 ہزار 249 مقامات پر کورسز ہوئے جن میں ملک و بیرون ملک کی 14 ہزار 890 اسلامی بہنوں نے کورس مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی۔