فرمانِ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ:امامت کورس دعوت اسلامی کا امت پر بہت بڑا احسان ہے۔

دعوت اسلامی کے شعبہ امامت کورس کے زیر اہتمام پورے سال عاشقان رسول کو تین کورسز کروایا جاتا ہے جن کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔

شعبہ امامت کورس: اس کورس کا دورانیہ 5ماہ ہے۔ امامت کورس میں اسلامی بھائی کو 50 رکوع حفظ ، قرآن پاک کی تدریس اور مسائل کا ٹیسٹ پاس کرواکر امامت کا اہل بنایا جاتا ہے۔سال میں دو مرتبہ 10 شوال المکرم اور 19 ربیع الاول کو امامت کورس کا آغاز ہوتا ہے جبکہ اس کورس میں داخلے کی شرائط یہ ہیں۔ (1)بہتر کیفیت میں قرآن پاک پڑھنا جانتا ہو(2)عمر کم از کم 18سال ہو(3)اردو لکھنا پڑھنا جانتا ہو۔

سدا بہار امامت کورس: طالب علم کی صلاحیت کے مطابق کورس کے دورانیہ کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ اس کورس میں اسلامی بھائی کو بہتر کیفیت میں قرآن پاک پڑھنے کی صلاحیت پیدا کرکے 5ماہ امامت کورس میں داخلے کا اہل بنایا جاتا ہے۔ سدا بہار امامت کورس میں رمضان المبارک کے علاوہ جب چاہیں داخلہ لے سکتیں ہیں جبکہ اس کورس میں داخلے کی شرائط یہ ہیں۔ (1)عمر کم از کم 18سال ہو(2)اردو لکھنا پڑھنا جانتا ہو۔

خصوصی آن لائن کورس برائے ذمہ داران(دعوت اسلامی): کورس کا دورانیہ 41دن ہے۔ اس کورس میں اسلامی بھائی کو مدنی قاعدہ، اذکار نماز، نماز کے ضروری مسائل اور عقائد اہلسنت سکھائے جاتے ہیں۔ خصوصی آن لائن کورس میں رمضان المبارک کے علاوہ جب چاہیں داخلہ لے سکتیں ہیں جبکہ اس کورس میں داخلے کی شرائط یہ ہیں۔ (1)دعوت اسلامی کے کسی بھی سطح پر تنظیمی ذمہ داری ہو۔

ضروری دستاویزات :(1)اوریجنل شناختی کارڈ۔(2)ڈویژن نگران کا تصدیق /اجازت نامہ اور شناختی کارڈ کی کاپی(3)سرپرست کا اجازت نامہ اور شناختی کارڈ کی کاپی۔

واضح رہے کہ پاکستان کے مختلف شہروں (کراچی، حیدرآباد، جیکب آباد، ڈیرہ اللہ یار، خان پور، ملتان، روہیلاں والی، خانیوال، میلسی، سخی سرور، بہاولنگر، فیصل آباد، گوجرہ، جھنگ، قبولہ، لاہور جوہر ٹاؤن، کاہنہ نو، رحمن سٹی، شیخوپورہ، ڈیرہ اسماعیل خان، اسلام آباد، گجرات، جھلم، ڈڈیال) شہروں میں امامت کورس کا سلسلہ جاری ہےجن میں 578 اسلامی بھائی امامت کورس کرنے کی سعادت حاصل کررہے ہیں۔

شعبہ امامت کورس کے ساتھ کسی بھی طریقے سے تعاون کرنے والوں کو امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنی دعاؤں سے نوازاں ہے۔

دعائے عطار:

یا اللہ پاک دعوت اسلامی کی مجلس امامت کورس کے تحت امامت کورس کرنے اور کروانےوالوں اور اسمیں داخلہ دلوانے والوں اور وقت نکال کر انکی تربیت کرنے والےذمہ داروں نیزاس شعبے کو خود کفیل بنانے میں تعاون کرنے والوں کی بے حساب مغفرت فرما، مولائے کریم ان سے اور انکی نسلوں سے ہمیشہ کے لئے راضی ہوجا۔اور دونوں جہانوں کی عزتیں اور عافیتیں انکا مقدر بنا۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

مزید معلومات کے لئے صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک اس نمبر اور E:mailپر رابطہ فرمائیں:

03152678671

Imamatcoursepak@dawateislami.net