18 رجب المرجب, 1446 ہجری
ہربنس پورہ لاہور میں قائم جامع مسجد قباء میں سنتوں
بھرے اجتماع کا انعقاد
Mon, 11 Jan , 2021
4 years ago
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 10 جنوری 2021ء کوتاج
باغ ہاؤسنگ سکیم نزد ہربنس پورہ لاہور میں قائم جامع مسجد قباء میں سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری
نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ
لینے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنےاور مدنی قافلےمیں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔