ملک شام کے معروف عالم دین شیخ المشائخ عبد العزیز الخطیب
قادری صاحب کی فیضان مدینہ کراچی آمد
شام کے شہر دمشق سے تشریف لائے ہوئے شیخ المشائخ
عبد العزیز الخطیب قادری صاحب حَفِظَہُ
اللہ کی عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی تشریف
آوری ہوئی۔ شیخ عبد العزیزصاحب نے فیضان مدینہ میں قائم اسلامک ریسرچ سینٹر، جامعۃ
المدینہ سمیت مختلف شعبہ جات کا وزٹ کیا اور دورۃ الحدیث شریف میں طلبائے کے
درمیان خطاب فرمایا۔آپ نے دورہ الحدیث شریف کے طلبائے کرام کو سند حدیث کی اجازت
بھی عطا فرمائی۔
شیخ عبد العزیز صاحب نے دعوت اسلامی کی دینی
کاوشوں کو خوب سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
12 جنوری 2021ء سےدعوت اسلامی کے شعبہ فیضان
آن لائن اکیڈمی کے زیر اہتمام 12 دن کا
”عقائد کورس“ شروع ہونے جارہا ہے۔
یہ کورس فیضان آن لائن اکیڈمی کے آفیشل Facebook Pageسے براہ راست کروایا جائیگا جس کی ٹائمنگ روزانہ رات
8:00 سے 9:00 تک ہوگی۔ تمام عاشقان رسول سے گزارش ہے کہ اس
کورس میں داخلہ لیکر اسلام کے بنیادی عقائد سے متعلق آگاہی حاصل کریں۔
کورس کی خصوصیات
٭نبوت و معجزات کا بیان ٭موت، قبر، برزخ کا بیان
٭اللہ پاک کی ذات و صفات کا بیان ٭جنت ، دوزخ اور
جنات کا بیان ٭قیامت اور اس کی نشانیوں کا بیان
کورس میں شرکت کے
لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:
دعوت اسلامی
کی مجلس مدرستہ المدینہ کل وقتی للبنین کے زیر اہتمام نارتھ کراچی کابینہ کراچی ریجن
میں تقسیم اسناد اجتماع منعقد ہوا جس میں عصری علوم حاصل کرنے والے بچے سمیت اہل
علاقہ نے شرکت کی۔
تقسیم اسناد
اجتماع میں مبلغ دعوت اسلامی قاری محمد
بغدادرضاعطاری نے قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرنے کی فضیلت کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اسکولنگ سسٹم فائنل امتحان میں پوزیشن
ہولڈر بچوں میں تحائف تقسیم کئے۔
واضح رہے !مجلس مدرستہ المدینہ دعوت اسلامی کے تحت مدرستہ المدینہ گودھرا کالونی میں اسکول
کی تعلیم بھی مفت دی جاتی ہے الحمد اللہ اس وقت گودھرا
کالونی میں پرائمری تک تعلیم کا سلسلہ ہے ۔
31 جنوری کو ٹرانسپورٹ سے تعلق والے عاشقانِ
رسول کے لئے اجتماع پاک کا انعقاد کیا جائیگا، نگران شوریٰ خصوصی بیان فرمائیں گے
31 جنوری 2021ء بروز اتوار دوپہر 2 بجے دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام ٹرانسپورٹ سے تعلق والے عاشقانِ رسول کے لئے سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا۔ اس اجتماع پاک میں مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی خصوصی
بیان فرمائیں گے۔
ٹرانسپورٹ سے تعلق رکھنے والے عاشقان رسول سے اس اجتماع پاک میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔
یہ اجتماع عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی
سمیت پاکستان بھر میں انعقاد پذیر ہوگا۔
27 جنوری کو میڈیا کے وابستہ افراد کے لئے
اجتماع پاک کا انعقاد کیا جائیگا، مولانا عمران عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے
27 جنوری 2021ء بروز بدھ دوپہر 2 بجے دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام پاکستان بھر میں
میڈیا سے وابستہ افراد کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا۔ اس
اجتماع پاک میں مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی خصوصی بیان
فرمائیں گے۔
میڈیا سے وابستہ افراد سے اس اجتماع پاک میں
شرکت کرنے کی درخواست ہے۔
واضح رہے کہ یہ بیان عالمی مدنی مرکز فیضان
مدینہ کراچی سے براہ راست نشر کیا جائیگا جس کو مختلف شہروں کے پریس کلب میں
ویڈیولنک کے ذریعے دکھایا جائیگا۔
آج عارف والا روڈ میں اجتماع پاک کا انعقاد کیا جائیگا،
مولانا عبد الحبیب عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے
آج بروز اتوار بعد نماز عشاء دعوت اسلامی کے زیر
اہتمام چوہدری الیاس سلیم کولڈ اسٹور قبولہ روڈ عارف والا میں سنتوں بھرے اجتماع
کا انعقاد کیا جائیگا۔ اجتماع پاک میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد
الحبیب عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے۔
اہل علاقہ سے اس اجتماع پاک میں شرکت کرنے کی
درخواست ہے۔
5
جنوری2021ء بروز منگل کراچی محمود آباد
نمبر6 میں شہید ہفت سلطان مسجد محمد کاشف
اعوان عطاری کے لئے ایصال ثواب اجتماع منعقد ہوا جس میں کابینہ، ڈویژن
اور علاقہ سطح کے ذمہ داران سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
ایصال ثواب
اجتماع میں مبلغ دعوت اسلامی حاجی فضیل
رضا عطاری نے حاضرین کے درمیان شہید کی عظمت کے موضوع پر بیان کیا اور 12دینی کام کرنے کے متعلق شرکا کو مدنی پھول دیئے ۔
ایصال ثواب
اجتماع میں 45 مرتبہ قرآن پاک ،17 لاکھ 1
ہزار 500مرتبہ دورود پاک،550 مرتبہ سورہ ملک،12000مرتبہ سورہ فاتحہ، 640مرتبہ سورہ یٰسین،100 مرتبہ سورہ رحمن،1500مرتبہ کلمہ
طیبہ سمیت 38 مختلف پارے پڑھنے کا ثواب شہید کاشف اعوان کو پیش کیا گیا۔ (رپورٹ:محمد
اشفاق علی عطاری علاقہ مشاورت ذمہ دار)
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی
وقار المدینہ عطاری نے سندس فاؤنڈیشن کے چیف ایڈمنسٹریٹرز جنرل ر آفتاب حسین سے
ملاقات کی۔ رکن شوریٰ نے تھیلیسیمیا فری پاکستان بنانے کے لئے دعوت اسلامی کے
اقدامات اور پلاننگ پر کثیر المقاصد گفتگو کی۔
رکن شوریٰ نے انہیں مکتبۃ المدینہ کی کتاب
”ملفوظات امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ“تحفے میں دی۔
5جنوری 2021ء کو دعوت اسلامی کی مجلس مدنی
قافلہ کے زیر اہتمام گلگت بلتستان استور کابینہ سے کثیر عاشقان رسول ایک ماہ کے
لئے مدنی قافلے میں لاہور کی طرف روانہ ہوئے۔
روانگی سے قبل مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں
نگران ڈویژن استور محمد عمران عطاری نے شرکا کو قافلے کے حوالے سے مدنی پھول بیان
کئے۔
پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے
رکن حاجی محمد امین عطاری تنظیمی شیڈول کے مطابق کراچی کے علاقےرنچھور لائن کابینہ
میں قائم جامعۃ المدینہ فیضان اوکاڑوی پہنچے جہاں انہوں نے طلبہ کرام کی تربیت کی
اور اساتذہ کا مشورہ فرمایا۔
رکن شوریٰ نے شرکا کو دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر
حصہ لینے اور تعطیل اعتکاف کرنے کی ترغیب دلائی۔ اختتام پر نمایاں کارکردگی کے
حامل طلبہ کو تحائف بھی پیش کئے گئے۔
حضرت مولانا صاحبزادہ ریحان امجد نعمانی صاحب کی
بڑی ہمشیرہ رضائے الہی سے انتقال کرگئیں۔
انتقال کی خبر ملنے پر دعوت اسلامی کا وفد رکن
شوریٰ حاجی محمد امین عطاری کے ہمراہ ان کی رہائش گاہ پہنچا جہاں انہوں نے مولانا
صاحب سے تعزیت کی۔ رکن شوریٰ نے ان کی ہمشیرہ کے لئے ایصالِ ثواب کرتے ہوئے دعائیں
کیں اور انہیں دعوت اسلامی کی دینی خدمات سے آگاہ کیا۔
10 جنوری کو شعبہ تعلیم سے وابستہ افراد کے
لئے آن لائن اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا، حاجی شاہد عطاری بیان فرمائیں گے
دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت 10 جنوری
2021ء دوپہر 2:00 بجے مدنی چینل لائیو Facebook Pageپر
اسٹوڈنٹس،ٹیچرز اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ افراد کے لئے آن لائن سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد ہونے جارہا ہے۔
اس اجتماع میں نگران پاکستان انتظامی کابینہ
حاجی محمد شاہد عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے
شعبہ تعلیم کے تمام افراد سے اس اجتماع پاک میں
شرکت کرنے کی درخواست ہے۔
Dawateislami