حضرت مولانا صاحبزادہ ریحان امجد نعمانی صاحب کی بڑی ہمشیرہ رضائے الہی سے انتقال کرگئیں۔

انتقال کی خبر ملنے پر دعوت اسلامی کا وفد رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری کے ہمراہ ان کی رہائش گاہ پہنچا جہاں انہوں نے مولانا صاحب سے تعزیت کی۔ رکن شوریٰ نے ان کی ہمشیرہ کے لئے ایصالِ ثواب کرتے ہوئے دعائیں کیں اور انہیں دعوت اسلامی کی دینی خدمات سے آگاہ کیا۔