پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری تنظیمی شیڈول کے مطابق کراچی کے علاقےرنچھور لائن کابینہ میں قائم جامعۃ المدینہ فیضان اوکاڑوی پہنچے جہاں انہوں نے طلبہ کرام کی تربیت کی اور اساتذہ کا مشورہ فرمایا۔

رکن شوریٰ نے شرکا کو دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور تعطیل اعتکاف کرنے کی ترغیب دلائی۔ اختتام پر نمایاں کارکردگی کے حامل طلبہ کو تحائف بھی پیش کئے گئے۔