14 رجب المرجب, 1446 ہجری
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری پچھلےدنوں
دینی کاموں کے سلسلے میں بلوچستان کے دار الحکومت کوئٹہ کے دورے پر تھے۔
دوران دورہ رکنِ شوریٰ نے نگران زون اور نگران
کابینہ کے ہمراہ کوئٹہ میں قائم جامعہ اسلامیہ نوریہ صابریہ میں حضرت مولانا عبد
الرزاق حبیبی مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی صاحب سے ملاقات کی۔ رکن شوریٰ نے انہیں دعوت
اسلامی کے تحت چلنے والے جامعات المدینہ اور مدارس المدینہ کے تعلیمی سرگرمیوں کے
حوالے سے بریفنگ دی اور فیضان مدینہ کراچی آنے کی دعوت دی۔
بعد ازاں رکن شوریٰ نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ
جامعہ غوثیہ قاسمیہ انوار باہو وحدت کالونی کوئٹہ میں حضرت علامہ مولانا مفتی غلام
محمد قاسمی قادری رحمۃ
اللہ علیہ کے مزار شریف پر حاضری
دی اور فاتحہ خوانی کی۔