15 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے زیر اہتمام
کراچی میں قائم جامعۃ المدینہ نیول کالونی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں جامعۃ
المدینہ کے اساتذۂ کرام نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری
نے دینی کام، تعطیل اعتکاف اور علاقائی دورہ کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی اور
مدنی قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن دیا۔
بعد ازاں رکن شوریٰ نے سردی سے حفاظت کے لئے
جامعۃ المدینہ کے رہائشی طلباء میں کمبل تقسیم فرمائے اور مسجد فیضان اولیاء مسجد
کی تعمیراتی کا جائزہ لیا۔