15 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام آج دنیا بھر میں ہفتہ وار
اجتماعات منعقد کئے جائیں گے
Thu, 24 Dec , 2020
4 years ago
ہر جمعرات کی طرح آج بھی دعوتِ اسلامی کی جانب
سے دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے جائیں گے۔
اجتماع پاک کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوگا اور
اس کے بعد بارگاہ رسالت صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں نعت شریف پیش کی جائیگی۔ان اجتماعات میں اراکین شوریٰ سمیت مبلغین دعوت اسلامی
سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے ، بیان کے بعد ذکر و اذکار، رقت انگیز دعا اور پھر صلوۃ و سلام کا سلسلہ بھی ہوگا۔
تمام عاشقان رسول اپنے اپنے ڈویژن میں ہونےوالے اجتماع پاک میں شرکت کریں اور آخرت کے لئے نیکیوں کا ذخیرہ اکٹھا کریں۔